مصطلحاتِ_علومِ_دینیہ 9
°°° آپ مفتی رہیں قاضی نہ بنیں °°°
ہمارے ہاں مفتی قاضی بن جاتے ہیں جبکہ قضاء اور افتاء میں فرق ہے
القضاء بيان الحكم الشرعي مع الإلزام به
شرعی حکم بیان کرنا اس کے لازم کرنے کے ساتھ
یعنی حکم شرع کو نہ صرف بیان کرنا بلکہ بندے پر لاگو کرنا کہ بندہ اس فیصلے کے آگے بے بس ہو جائے
اس طرح شرعی مسئلہ بیان کرنے والے کو قاضی کہتے ہیں
قاضی فیصلہ کرے گا سپاہی اس کو بزور قوت نافذ کریں گے
الافتاء بيان الحكم الشرعي بلا إلزام به
افتاء بغیر لازم کیئے حکم شرعی بیان کرنے کا نام ہے.
یعنی فتویٰ صرف مسئلہ بیان کرنے کا نام ہے بزور قوت نافذ نہیں کیا جاتا
اس طرح شرعی مسئلہ بیان کرنے والے کو مفتی کہتے ہیں
مگر افسوس کی بات ہے ہمارے ہاں ہر اردوں دان نہ صرف مفتی بلکہ قاضی ہوتا ہے کہ بس میرا غلط مسئلہ بھی قضاء کی طرح بہر صورت تسلیم کیا جائے
اور یہاں حق پر قائم مفتی بھی حکمت سے خالی ہوتے ہیں
کیونکہ اصولاً ان کا کام فتوی دینا ہے و بس
مگر یہ بزور قوت منوانا چاہتے ہیں زبردستی رجوع کروانا چاہتے ہیں جس سے فتنے کا دروازہ کھلتا ہے
° مفتی کا کام صرف مسئلہ بیان کرنا ہے بار بار بحث کرنا نہیں ° بلکہ ایک بار مسئلہ بیان کرے توجہ دلائے نہ مانا جائے تو فردِ مخصوص کر حکم لگائے و بس
یہ نہیں کہ اس کے خلاف تحریکیں چلا دیں ہر محفل و پروگرام میں رد کرتا پھرے ایسا کرنا فتنہ ہے
یہ نکتہ کچھ ہمارے بڑے بھی سمجھ جاتے تو کیا بات تھی
ان کا کام دیکھا گیا ہے کہ کوئی شرعی مسئلہ آتا جائے وہ کلپ کپ کھیلنا شروع کر دیتے ہیں
ہر محفل میں گھما پھرا کر وہی بات کرتے ہیں
آپ مفتی ہیں مفتی بنیں قاضی نہ بنیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
