قرآنی اعتماد چاہتے ہو یا شیطانی اعتماد

کامیاب_خواتین 30

°°° آپ اپنے بچے بچی کو انسان بنا رہے ہیں یا حیوان °°°

عمر بن ابی ربیعہ نے ایک حسین و جمیل خاتون کو طوافِ کعبہ کے دوران دیکھا تو اس کے پیچھے پڑ گیا
دوسری رات اس خاتون نے اپنے بھائی کو کہا میرے ساتھ آؤ مجھے مناسکِ حج کا علم نہیں ہے تم سکھا دو
جب وہ حرم میں داخل ہوئے تو عمر بن ابی ربیعہ اس خاتون کی طرف آنے لگا
مگر اس کے ساتھ بھائی کو دیکھتے ہی پیچھے ہٹنے لگا اس خاتون نے اسے آتے اور پھر جاتے دیکھا
تو اونچی آواز سے نابغہ ذیبانی کا شعر پڑھا
تعدو الذئاب على من لا كلابَ له
وتتقي صولة المستأسد الحامي

بھیڑیئے اس پر حملہ کرتے ہیں جس پر کتے محافظ نہ ہوں اور حفاظت کرنے والے شیر کے ہیبت سے بچتے ہیں

بھڑیا اگرچہ کتے سے طاقتور ہوتا ہے مگر اس گھر پر حملہ نہیں کرتا جہاں کتا ہو کیونکہ کتے کے بھونکنے سے مالک جاگ جائے گا اور بھڑیا ناکام ہو جائے گا میرے ساتھ تو اب شیر ہے بھیڑیا قریب نہیں آئے گا

جب یہ واقعہ خلیفہ منصور کو بتایا گیا تو اس نے کہا میں چاہتا ہوں کہ یہ قصہ قریش کی پردہ نشیناؤں تک پہنچ جائے
تاکہ وہ بھی محرم کے بغیر گھر سے باہر نہ نکلیں

میں پاکستان کی ایک سوشل میڈیا پر مشہور لکھاری ہستی کو جانتا ہوں جس نے ایک لڑکی سے خفیہ نکاح کیا اور صرف جماع کے لیئے عمرے پر گئے اور اس لڑکی کو بلایا
مکہ پاک میں دل کی خواہش جائز طریقے سے پوری کی تھی
آپ دیکھیں شیطان کا طرح خواتین کو گھروں سے باہر لاتا اور کیا سے کیا کرواتا ہے

آج کی عورت خود اعتمادی لے کر گھر سے نکلتی ہے مگر عزت گنوا کر واپس آتی ہے!
ان کا یہی نعرہ ہے کہ مجھے خود پر اعتماد ہے ان کے باپ بھائی کو یہی ناز ہے کہ یہ حوصلہ مند اچھے برے کی سمجھ رکھتی ہے
اور پھر یہی اعتماد ان کی تباہی کا سبب بنتا ہے

°°° کیا آج کی خواتین کا حوصلہ و اعتماد سیدہ خدیجہ, فاطمہ, عائشہ,حفصہ, سلمہ, رضی اللہ عنھن جیسا ہے؟ °°°
وہ ہاتھ میں تلوار لیکر میدان جنگ اتر جاتی تھیں اتنا حوصلہ و اعتماد تھا
مگر کبھی ان کو بازار جاتے دیکھا گیا؟
کبھی ان کو میلوں میں جاتے سنا آپ نے؟
کبھی ان کو فنگشز اور پروگرامز میں جاتے دیکھا سنا؟
ہر گز نہیں

اعتماد کا مطلب یہ ہے کہ اپنے نفس پر اور نامحرم کی بات پر اعتماد نہ کرے کہ گھر کے باہر کوئی مرد آئے یا کوئی نامحرم کلام کرنے کی کوشش کرے تو جھجک کر ڈر کر بات کرے
اسی نام نہاد اعتماد نے عزتیں خراب کر کے رکھ دی ہیں
دنیاوی تعلیم نے یہ باطل اعتماد فراہم کیا ہے قرآن کریم تو زیور کی جھنکار کرنے سے بھی منع کرتا ہے!
آپ کو کونسا اعتماد چاہیے؟
قرآنی اعتماد یا شیطانی اعتماد؟

امام وکیع نے فرمایا

پردہ نشین خواتین کو جتنا نقصان عمر بن ابی ربیعہ کی شاعری نے پہنچایا ہے کسی اور شے نے نہیں پہنچایا
اس وقت صرف شاعری تھی اور آج گناہوں کا پورا شہر پردہ نشین خاتون کے ہاتھ میں ہے
آج ہر خاص و عام شاعری کے مرض میں مبتلاء ہے ہر اسکول کی کتابوں میں عاشقانہ اشعار کی بھرمار ہے
تو اس صورت حال میں خواتین میں کتنی خرابی ہوگی عقلمند انسان بخوبی سمجھ سکتا ہے
پانچویں سے لیکر آخری کلاس تک کے بچے بچیوں کی ذہنی خرابی کے سب سب بڑے ذمہ دار اسکول و کالج ہیں
بچے بچیوں میں ہیجان خیز اشعار, جنسی مضامین,عاشقانہ غزلیں قوم کے بچوں کو تباہ کر رہی ہیں اور تعجب کی بات ہے ماں باپ خود ہی صبح صبح اپنے بچے یا بچی کو اسکول لے جاتے ہیں یعنی اپنے ہاتھوں سے اولاد کا ستیاناس کرتے ہیں
پہلے زمانوں میں برائی کرنا مَردوں کے لیئے بھی مشکل تھا کہ گھر سے نکل کر کہیں جانا پڑتا تھا اور اب گناہ کرنا
عورتوں کے لیئے بھی انتہائی آسان ہوگیا ہے کہ موبائل پر جو مرضی کے گناہ کریں
عافیت کہاں ہے؟
عافیت دین پر عمل اور دینداروں کی صحبت میں ہے! آپ تجربہ کر لیں مشاہدہ کر لیں کہ دنیاوی تعلیم جتنی زیادہ ہوتی جاتی ہے حیوانیت اتنی بڑھتی جاتی ہے ڈاکٹر, کچہریوں کے وکیل, سرکاری اداروں کے آفسیر دیکھ لیں
اور دینی تعلیم جتنی بڑھتی جاتی ہے روحانیت و انسانیت اتنی زیادہ ہوتی ہے آپ محدثین و فقہاء دیکھ لیں
اب آپ پر منحصر ہے بچے بچی کو انسان بنانا ہے یا حیوان؟
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top