غم کے فائدے

‏ذاتی_مطالعہ 5

سیدی مالک بن دینار نے فرمایا
إن القلب إذا لم يكن فيه حزن خرب كما إذا لم يكن في البيت ساكن يخرب
دل میں غم نہ تو وہ یوں ویران ہوجاتا ہے جیسے گھر میں رہنے والا نہ ہو تو وہ ویران ہوتا ہے

روضة العقلاء لابن حبان , سير اعلام النبلاء للذهبى , حلية الاولياء لابى نعيم, الهم و الحزن لابن ابى الدنيا

• غم و حزن مؤمن کے لیئے خزانے سے بہت زیادہ قیمتی ہیں •
رنج و ملال مومن کو کئی طرح فائدہ پہنچاتے ہیں
اولاً درجات کی بلندی
ثانیاً نزولِ رحمتِ الٰہی
ثالثاً رب العالمین کی بارگاہ میں رجوع بڑھ جاتا ہے
رابعاً دنیا و دنیا داروں سے توقع اٹھ جاتی ہے
خامساً لطف و قرار ملتا ہے

بقول شاعر
وہ مزہ دیا تڑپ نے کہ یہ آرزو ہے یارب
میرے دونوں پہلوؤں میں دلِ بیقرار ہوتا
لہذا سیدی مالک بن دینار کے فرمان کے مطابق دل کو ویران نہ ہونے دیں
اس میں غم رکھیں رنج آباد کریں
کیونکہ مومن کو دنیا میں چین نہیں اور آخرت میں غم نہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top