عورت نفرت نہیں چھپا سکتی اور مرد محبت نہیں چھپا سکتا

اسلامی_طرزِتربیت 219

الجاحظ نے کہا

إن المرأة تحب أربعين سنة وتقوى على كتمان ذلك وتبغض يوماً واحداً فيظهر ذلك بوجهها ولسانها والرجل يبغض أربعين سنة فيقوى على كتمان ذلك وإن أحب يوما واحداً شهدت جوارحه
عورت چالیس سال محبت کرتی ہے اور اسے چھپانے کی طاقت رکھتی ہے مگر ایک دن کا بغض نہیں چھپا سکتی یہ بغض و نفرت اس کے چہرے اور زبان پر ظاہر ہو جاتا ہے
مرد چالیس سال تک نفرت کرتا ہے تو اسے چھپانے پر قادر ہوتا ہے اور اگر ایک دن کے لیئے محبت کرے تو اس کے اعضاء گواہی دیتے ہیں
یعنی ایک دن کی محبت نہیں چھپا سکتا
❗ المحاسن و الاضداد ❗
عورت میں قوت ہے کہ سالوں محبت چھپا سکتی ہے مگر کمزوری یہ ہے کہ ایک دن تک نفرت نہیں چھپا سکتی
تفسیر قرطبی میں ہے
جب فرشتوں نے سیدنا آدم علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام سے پوچھا آپ حواء سے محبت کرتے ہیں ؟
فرمایا
جی ہاں
اور جب فرشتوں نے اماں حواء رضی اللہ عنھا سے پوچھا آپ آدم علیہ السلام سے محبت کرتی ہیں ؟
تو کہنے لگی
نہیں
حالانکہ ان کے دل میں زیادہ محبت تھی
مرد پر شے میں قوی ہے مگر عورتوں کے معاملے میں نہایت کمزور ہوتا ہے
عورت کی حیاء اسے چھپانے پر قوی بناتی ہے جبکہ مرد کی بیباکی اسے اظہار کرنے پر قوی بناتی ہے
عورت کی کمزور طبیعت بغض و کینہ ظاہر کرنے پر مجبور کر دیتی ہے
شوہر کو چاہیئے کہ زبان سے اظہارِ محبت و الفت کرے اور بیوی کو چاہیئے کہ عمل سے اظہارِ محبت کرے یعنی شوہر کے مطابق بن سنور کے رہے اس کی پسند کے کھانے بنائے اس کی ناپسند سے دور رہے
عورت کی اصل محبت تعظیم و تکریم کرنا ہے
مرد کے افکار و نظریات کی تعظیم و تسلیم کرنا ہے
اور مرد کی اصل محبت حفاظت کرنا ہے
مثلاً عورت کی عزت کی حفاظت کرنا عورت کی جان و مال و عزت کی حفاظت کرنا
عورت شوہر کی تعظیم نہ کرے اور مرد بیوی کی حفاظت نہ کرے تو رشتہ برباد ہو جاتا ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top