المزاح_و_الظرافت 59
عربی مقولہ ہے
ان شفاعة النساء أنفذ من شفاعة الرجال
عورتوں کی سفارش مَردوں کی سفارش سے زیادہ اثر انگیر ہوتی ہے
اسے اس واقعے سے سمجھیں
امام عبد الرزاق الصنعانی حدیث کے بہت بڑے امام ہیں
ان کی جلالتِ علمی مُسَلَّم ہے یہ محدثین کے امام ہیں
کسی بات پر دور دراز کے ملکوں سے آئے طلباء سے ناراض ہو گئے اور حدیثِ پاک کا سبق پڑھانا چھوڑ دیا
طلباء نے بڑی سفارشیں پیش کی مگر امام عبد الرزاق الصنعانی نہ مانے آخر کار طلباء تحائف لیکر ان کی زوجہ محترمہ کے پاس گئے اور سفارش کرنے کا کہا دوسرے دن امام عبد الرزاق الصنعانی نے طلباء کو بلایا اور سبق پڑھایا
پھر آخر میں مشہور شاعر فرذدق کا شعر پڑھا
ليس الحبيب الذي يأتيك مؤتزراً
مثلَ الحبيب الذي يأتيك عريانا
وہ محبوب جو تیرے پاس تہ بند باندھ کے آئے اس محبوب کی طرح نہیں ہے جو تیرے پاس ننگا آئے
❗ سیر اعلام النبلاء ❗
کچھ سفارشیں کچھ لوگوں کی سفارشیں کچھ حالتوں کی سفارشیں رد نہیں ہوتی اور سفارش اگر بیگم کی ہو کس کی مجال ہے جو رد کر سکے
بیگم کی سفارش حقیقت میں سفارش نہیں تنبیہ اور دھمکی یا پھر حکم ہوتی ہے
شہنشاہوں کا تصرف ملک کے ہر فرد پر چلتا ہے مگر ملکہ کے سامنے نہیں چل پاتا
بادشاہوں کا غلبہ عوام پر ہوتا ہے مگر ایک ہستی کا غلبہ بادشاہ پر ہوتا ہے
اور وہ ہے بیگم
✍️ #سیدمہتابعالم
