اسلامی_طرزِتربیت 74
کتاب العقل لابن ابی الدنیا میں ہے
سیدنا وھب بن منبہ فرماتے ہیں
جس طرح درخت پھلوں کی وجہ سے اعلی ادنی ہوتے ہیں ویسے ہی انسان عقل کی کمی زیادتی کی وجہ سے اعلی ادنی ہوتے ہیں
عامر بن عبد قیس کہتے ہیں
جب تیری عقل تجھے فضول کاموں سے روک دیتی ہو تو جان لو کہ تم عقلمند ہو
عقل کو عقل اس لیئے کہتے ہیں کہ اس کا معنی روکنا ہے
کیونکہ لفظِ عقل عقال الابل سے ماخوذ ہے جس کا معنی اونٹ کو باندھے والی رسی ہے
جیسے چھوٹی سی رسی طاقتور اونٹ کو باندھ دیتی ہے ویسے ہی عقل سرکش و پہاڑ جیسے باغی کو بھی باندھ دیتی اور اسے برے کاموں سے روک دیتی ہے
کتاب العقل تقریبا ستر صفحات پر مشتمل مختصر مگر بہت مفید رسالہ ہے
اس کو پڑھیں اور عقل کی فضیلت اور اس کے حصول کے طریقے جانیں
اللہ رب العزت نے عقل سے افضل کوئی مخلوق پیدا نہیں فرمائی
عقل والوں کی نیکی کا ثواب کم عقلوں کی نیکی کے ثواب سے زیادہ ہوتا ہے اگرچہ دونوں نے ایک ہی طرح کی نیکی کی ہو
✍️ #سیدمہتاب_عالم
