عشق کیا ہے اور اس کا شرعی علاج کیا ہے

الحب_و_العشق 18

••• عشق و محبت میں سے بہتر کیا ہے •••

عبد اللہ بن جعفر المدینی کہتے ہیں میں نے ابو زھیر المدینی سے سوال کیا

ما العشق
عشق کیا ہے؟
انہوں نے جواباً کہا
الجنون والذل و ھو داء اھل الظرف
عشق پاگل پن ہے , ذلت ہے اور یہ ذہین لوگوں کے لیئے بیماری ہے

سقراط نے کہا
العشق جنون و ھو الوان کما ان الجنون الوان
عشق پاگل پن ہے اس کے کئی رنگ ہیں جیسے پاگل پن کے کئی رنگ ہوا کرتے ہیں

یعنی کوئی نیم پاگل کوئی مکمل پاگل اسی طرح کوئی نیم عاشق کوئی مکمل عاشق ہوتا ہے
غالب نے کہا
کہتے ہیں جس کو عشق
خلل ہے دماغ کا

اس مرضِ عشق نے حسین مردوں کا حسن پھیکا کر دیا , بہت سی پردہ نشیناؤں کے دِلوں سے خوف مٹا دیا , حیاء نکال دی اور کثیر عقلمندوں کی عقلوں پر پردے ڈال دیئے ہیں

جس کو یہ مرض لگے وہ اس کا علاج ابتداء میں ہی کرے ورنہ مرض کی شدت میں سقراط و بقراط بھی پاگل کہ کر لاعلاج قرار دے چکے ہیں
رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
لم یر للمتحابین مثل النکاح
دو محبت کرنے والوں کے لیئے نکاح سے بہتر کوئی شے نہیں دیکھی گئی ہے
اس مرضِ میں شدت آنے سے پہلے یہ علاج مکمل کر لیا جائے ورنہ دونوں کا جینا دوبھر ہوجاتا ہے اور خاندانوں کی ذلت و رسوائی ہوتی ہے

ابو العباس احمد بن یحییٰ المشہور امام ثعلب نحوی سے پوچھا گیا
عشق اور محبت میں سے زیادہ پسندیدہ کیا ہے؟
فرمایا
مَحبت
کیونکہ عشق حد سے بڑھ جانے کا نام ہے
عاشق کو عاشق اس لیئے کہتے ہیں کیونکہ عاشق محبت میں یوں سوکھ جاتا ہے جیسے عَشَقہ نامی جڑی بوٹی توڑے جانے سے سوکھ جاتی ہے
❗لسان العرب ❗
امام ثعلب ثقہ حجت بڑے محدث تھے
نحو کے امام , حدیث کے امام تھے
انہوں نے عشق و محبت میں سے کسی ایک کی بھی مذمت بیان نہیں کی بلکہ جو زیادہ بہتر تھا اس کی خبر دی

اور میں یہ کہتا ہوں
مریضِ عشق کو دیکھ کر دعائے عافیت پڑھ لی جائے
دعائے عافیت کیا ہے
علماء سے پوچھیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top