قابلِ_تقلیدخواتین 1
_ دکھی لہجے میں بیان کرنے والے پہلے واعظ __
سیدنا صالح مری اکثر یہ کہا کرتے تھے
من ادمن قرع الباب یوشک ان یفتح لہ
کہ جو اللہ کا دروازہ بار بار بجائے گا عنقریب دروازہ کھل جائے گا
سیدہ رابعہ بصریہ نے ایک بار کہا کہ
اللہ کا دروازہ بند ہی کب ہے جو کھلنے کی بات کرتے ہو
صالح مری نے کہا کہ شیخ یعنی میں نے جہالت سے کام لیا اور خاتون نے علم سے کام لیا ہے
علماء کرام نے فرمایا کہ رابعہ بصریہ کا فرمان حق ہے کیونکہ اللہ کی رحمت کا دروازہ کبھی بند نہیں ہوتا اگر بند ہوجاتا تو مخلوق تباہ و برباد ہوجاتی
اس سے ایک اور بات معلوم ہوئی کہ مرد تو بہت سے کامل ہیں مگر خواتین بہت کم کامل ہیں اور جو کامل ہیں ان کا ذکر قیامت تک تاریخ کے اوراق پر لکھا ہوا ہے
سیدہ مریم،سیدہ آسیہ،سیدہ خدیجہ،سیدہ فاطمہ،سیدہ عائشہ،سیدہ رابعہ رضی اللہ عنھن ان خواتین میں سے جو کروڑوں مردوں سے کامل ہیں
ہماری خواتین کو انکو نگاہوں میں رکھنا اور انکی پیروی کرنی چاہیے
ذھبی کہتے ہیں
هو أول من قرأ بالبصرة بالتحزين
سیدی صالح المری وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے دکھی لہجے میں بصرہ شہر میں وعظ کیا
❗سیر اعلام النبلاء ❗
یہاں قراءتِ قرآن مراد نہیں وعظ مراد ہے کیونکہ یہ واعظ تھے
مذکورہ کلام کہ دروازہ کھٹکھٹاتے رہا کرو عوام کے لیئے تھی یعنی دعاء مانگتے رہا کرو رحمت کا دروازہ کھل ہی جائے گا
اس کے جواب میں سیدہ رابعہ کا فرمان عوام کے مقام سے بلند عارفین کا کلام ہے کہ عارف بالله کو یقین ہوتا ہے بابِ الٰہی دن رات کھلا رہتا ہے
مقامِ معرفت کی شاہسوار بحرِ عشق میں غوطہ زن وہ پاک بی بی جنہیں دنیا رابعہ کے نام سے جانتی ہے اکابر اولیاءِ امت کی تربیت فرماتی ہیں
ان کو مدِ نظر رکھیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی کوشش کریں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
