طہارت و نظافت میں فرق

مصطلحاتِ_علومِ_دینیہ 8

طہارت ظاہری و باطنی صفائی کو کہتے ہیں
کہا جاتا ہے ھو طاہر الاخلاق وہ پاک اخلاق والا ہے
یہ طہارتِ باطنی ہے
کبھی کہا جاتا ہے
ھو طاہر الثوب وہ پاک کپڑے والا ہے
یہ طہارت ظاہری ہے

جبکہ نظافت کا لفظ ظاہری اور لباس کے لیئے استعمال کیا جاتا ہے باطنی صفائی کے لیئے نظافت کا لفظ استعمال نہیں کیا جاتا
کہا جاتا ہے
ھو نظیف اللباس
وہ صاف لباس والا ہے
مگر نظیف الاخلاق وہ صاف اخلاق والا ہے نہیں کہا جاتا
محقیقین کی کتب میں یہ باریک فرق بہت استعمال ہوتے ہیں اور ان فروق کو سمجھے بغیر کوئی محقق نہیں بن سکتا
{ ماخوذا من الفروق اللغویۃ لابی ھلال عسکری }

سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top