طویل مگر بیکار زندگی

طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 134

سیدی ابن عطاء الله السکندری فرماتے ہیں

رُبَّ عُمُرٍ اتَّسَعَتْ آمَادُهُ وَقَلَّتْ أَمْدَادُهُ وَرُبَّ عُمُرٍ قَلِيَلةٌ آمَادُهُ كَثِيرَةٌ أَمْدَادُهُ
بہت سی عمریں ایسی ہیں جن کی مدتیں طویل ہوتی ہیں اور ان کے فائدے کم ہوتے ہیں اور بہت سی عمریں جن کی مدتیں کم ہوتی ہیں اور فائدے زیادہ ہوتے ہیں
❗الحکم العطائیہ ❗
کس کام کا وہ شخص جو اپنی زندگی بیکار گزار دے
اپنی جوانی بڑھاپا دین کی خدمت میں گزاریں یہی رب العالمین کو پسند ہے
عمر میں برکت کا یہی معنیٰ ہے کہ کم جیا مگر بہت سا کام کر دیا
علماء و فقہاء کی تصانیف دیکھیں تو عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ مختصر سی عمر میں اتنی کتابیں کیسے لکھ لی ہیں ؟
عمر کم ہے مگر توفیقِ الٰہی کی برکت سے بہت سے کام ہو جاتے ہیں
جب بندہ مخلص ہوتا ہے تو الفاظ اس کے سامنے ہاتھ باندھے کھڑے ہوتے ہیں جسے جہاں لگا دے
جب بندہ رضائے الٰہی کے لیئے کام کرتا ہے تو امور سہل ہو جاتے ہیں
امام ابو یوسف دن میں ایک ہزار نفل پڑھتے تھے جبکہ یہ قاضی القضاء (چیف جسٹس) تھے
امام سیوطی دن میں بیس ہزار بار درود شریف پڑھتے تھے جبکہ یہ امت کے ان چند علماء میں سے ہیں جن کی تصانیف کثیر ہیں
میں ایک راز کی بات سرِ عام بتاؤں ؟
کثرت سے توفیق کی دعاء اور کاموں میں الله کی رضاء کی نیت رکھیں آپ کے جائز کاموں میں اتنی برکتیں ہوں گی آپ کی عمر سے اتنے فائدے ہوں گے کہ لوگ حیران رہ جائیں گے

پہلے سونے کا وقت مقرر کریں
رات کو جلد سائیں تاکہ تہجد میں آنکھ کھلے
پھر موبائل کا وقت محدود کریں
موبائل ہر وقت ہاتھ میں نہیں ہونا چاہیے بلکہ کچھ پاس رکھیں پھر صندوق میں بند کر دیں
پھر اوراد و وظائف مقرر کریں
تسبیح اتنے بار کرنی ہے
اور درود پاک اتنے بار پڑھنا ہے
قرآن مجید کا وقت مقرر کریں
فضولیات چھوڑیں گے تو کام کا کام کریں گے اور جب کام کا کام کریں گے تو عمر میں فائدہ و برکت ہوگی
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top