صبح کی نیند کی نحوست

ذاتی_مطالعہ 19

مشکل الآثار میں امام طحاوی سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
ان الصبحة تمنع بعض الرزق
صبح کی نیند بعض رزق روک دیتی ہے
{ مشکل الآثار جلد دوم صفحہ 10 }
صُبحة طلوعِ آفتاب سے پہلے سونے کو کہتے ہیں
مسند فردوس میں مولا علی سے منقول ہے
ما عجت الأرض إلى ربها من شيء كعجيجها من دم حرام أو غسل من زنا أو نوم عليها قبل طلوع الشمس
زمین اللہ رب العزت کی بارگاہ میں کسی شے کی ایسی شکایت نہیں کرتی جیسی نا حق قتل اور زنا کے غسل اور طلوع آفتاب سے پہلے نیند سے کرتی ہے
یعنی سورج طلوع ہونے سے پہلے سونا اتنا برا ہے کہ زمین اللہ رب العزت کی بارگاہ میں شکایت کرتی ہے کہ یہ وقت ذکر و اذکار کا ہے اور بندہ سو رہا ہے طلوع آفتاب سے پہلے سونا بہت بڑی نحوست کا سبب بنتا ہے
خاص طور پر جامعات و مدارس کے طلباء یہ عادتِ بد ختم کریں.
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top