المزاح_و_الظرافت 6
••• نکاح سے جواب دینے کا پرانا طریقہ •••
معبد بن خالد الجدلی فرماتے ہیں
میں نے بنو اسد کی ایک خاتون کو پیغامِ نکاح بھیجا
{اسد شیر کو کہتے ہیں ان کے قبیلے کا نام بھی بنو اسد تھا}
اس زمانے میں خواتین بیٹھتی تھیں اور پیغامِ نکاح والے مرد وہاں جا کر ان کو دیکھتے تھے
اس عورت اور میرے درمیان پردہ لٹکا ہوا تھا
کھانا لگایا گیا
وہاں ایک خادمہ بڑا برتن کھانے سے بھرا ہوا لائی , اتنے وہ عورت آئی اور دستر خوان پر بیٹھ گئی اور سارا کھانا کھا گئی پھر اس نے ایک مشکیزہ منگوایا جو دودھ سے بھرا ہوا تھا وہ سارا پی گئی حتی کہ دودھ اس کے چہرے پہ بہنے لگا
پھر اس نے خادمہ کو حکم دیا پردے ہٹا دو
میں نے دیکھا تو وہ حسین و جمیل عورت تھی جو ایک شیر کی کھال پر بیٹھی تھی
کہنے لگی
اے اللہ کے بندے
میں بنو اسد کی شیرنی ہوں اور شیر کی کھال پر بیٹھی ہوں
یہ میرا کھانا پینا ہے
اگر تم مجھے پسند کرتے ہو تو آگے بڑھو اگر پسند نہیں تو پیچھے ہٹ جاؤ
معبد بن خالد فرماتے ہیں
میں نے اسے کہا میں استخارہ کروں گا اور سوچ و بچار کروں گا پھر آؤں گا
کہتے ہیں
میں وہاں سے ایسا نکلا پھر کبھی وہاں نہیں گیا
{العقد الفرید}
معلوم ہوا لڑکی یا لڑکے کو جواب دینا ہو تو استخارے والا بہانہ بہت پرانا حتی کہ تابعین کے دور کا ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
