عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 114
سیدی ذوالنون مصری رحمة الله تعالى عليه نے ایک خاتون سے پوچھا
مُحب کے دل کو غم کب گھیرتے ہیں ؟
کہنے لگی
جب یاد پاس ہو اور شوق حاضر ہو
اے ذوالنون کیا تم نہیں جانتے کہ شوق کمزوری پیدا کرتا ہے اور بار بار ذکرِ محبوب غم لاتا ہے
پھر اس خاتون نے شعر پڑھا
لم أذق طيب وصلك حتى
زال عني محبتي للأنام
میں نے اس وقت تک تیری محبت کی خوشبو نہیں سونگھی جب تک لوگوں کی محبت مجھ سے زائل نہیں ہوگئی
سیدی ذوالنون مصری نے فرمایا
وہ محب کتنا ہی اچھا ہے جب اس کا وصل بڑھتا ہے
شوق جلاتا ہے غم بھجاتا ہے عاشق اسی کیفیت میں متردد و حیران رہتا ہے
شوق کی طاقت ہوتی ہے کہ ساری رات مصلے پہ کھڑا کرتا ہے دن بھر روزے رکھواتا ہے
قنیچیوں سے جسم کٹواتا ہے اور اف تک نہیں کرنے دیتا
شوق بڑھائیں اور شوق ذکرِ محبوب سے بڑھتا ہے
سیدمہتاب_عالم# ✍️
