حوادثِ_آخری_زماں 27
°°° ہم سازش کو تسلیم ہی نہیں کرتے سد باب کیسے کریں گے °°°
پچھلے سال چائنہ میں زلزلہ آیا مگر اس سے پہلے آسمان پر سرخ رنگ کی روشنیاں دکھائی دیں
پچھلے سال ترکی میں زلزلہ آیا تو اس سے پہلے نیلی روشنیاں دکھائی دی تھیں
انسان ٹیکنالوجی میں حد پار کر گیا ہے یونہی دشمنی میں بھی حد پار کر گیا ہے
قیامت کی علامات میں سے کثرت سے زلزلے آنا بھی ہے
حدیث مبارکہ میں ہے
وتكثر الزلازل
اور زلزلے زیادہ ہو جائیں گے
❗بخاری ❗
ایک روایت میں ہے
بين يدي الساعة مَوَتانٌ شديد وبعده سنوات الزلازل
قیامت کے قریب بہت اموات ہوں گی اس کے بعد زلزلوں کے سال آئیں گے
❗مسند احمد ❗
ایک اور حدیث میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
يا ابن حوالة إذا رأيت الخلافة قد نزلت أرض المقدسة، فقد دنت الزلازل والبلابل والأمور العظام، والساعة يومئذ أقرب من الناس من يدي هذه من رأسك
اے ابن حوالہ جب تو دیکھے خلافت بیت المقدس میں اتر آئی اور زلزلے زیادہ ہوگئے اور غم بڑھ گئے بڑے بڑے واقعات رونما ہونے لگے تو قیامت اس دن لوگوں کے اتنی قریب ہوگی جتنا میرا یہ ہاتھ تمہارے سر کے قریب اس سے بھی زیادہ قریب قیامت ہوگی
❗ابو داؤد ❗
معلوم ہوا امام مہدی کے آنے سے پہلے خلافت بیت المقدس میں قائم ہوئی ہوگی
جیسے حالات فلسطین کے ہوئے پڑے ہیں اس حساب سے کبھی بھی خلافت کی آگ بھڑک کر یہود و نصاری ہو جلا دے گی
پھر امام مہدی اسے تقویت بخشیں گے
کیونکہ امام مہدی سے بیعت حرم شریف میں ہوگی لہذا یہ نہیں کہا جائے گا کہ بیت المقدس میں قائم ہونے والی خلافت امام مہدی کی قائم کردہ ہوگی
بہر حال کثرت سے زلزلے قیامت کی علامت ہے
اب ان زلزلوں میں انسانی عمل دخل ظاہری بھی ہو سکتا ہے اور معنوی بھی ہوسکتا ہے
معنوی تو یوں کہ گناہوں کی کثرت زنا کا عام ہونا زلزلوں کا سبب ہے جیسا کہ احادیث میں آیا ہے
اور ظاہری عمل دخل ہارپ ٹیکنالوجی کہ جس سے انسان دشمن کے علاقے میں بھونچال لا سکتا ہے
ڈیڑھ ہشیار لوگ اگرچہ ہارپ کا انکار کرتے ہیں مگر پچھلے چند سالوں میں پے در پے جہاں زلزلے آئے وہاں مختلف روشنیوں کا سنا گیا بلکہ دیکھا گیا لوگوں نے ویڈیوز بنائی ہیں
فطری آفت میں روشنیاں نہیں آتیں یہ مصنوعی تباہی ہوتی جہاں ٹیکنالوجی کے ذریعہ سے زلزلے برپا کیئے جاتے ہیں اور یوں حدیث مبارکہ میں قیامت کی بیان کی گئی علامت پوری ہوتی جا رہی ہے
مصر میں زلزلہ آیا اور روشنیاں نظر آئی تھیں
اسی طرح مراکش میں زلزلہ آیا تب بھی روشنیاں ظاہر ہوئی تھیں
الجزائر میں جنگلوں میں آگ لگ گئی اور اس سے پہلے آسمان سے روشنی اترتی دکھائی دی
ہم من حیث القوم اتنے جاہل ہیں کہ ابھی تک دشمن کی سازش کو تسلیم نہیں کر پا رہے اس کا علاج اس کا سد باب کیسے کریں گے؟
✍️ #سیدمہتاب_عالم
