عجائباتِ_عالم 46
انجیلا اور بنجامین نائیجریا کے شہری اور رہتے برطانیہ میں ہیں
ان کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی جس کا رنگ سفید آنکھیں نیلی اور بال سنہرے ہیں
اور تعجب خیز بات تو یہ ہے کہ ڈی این اے رپوٹ کے مطابق اس بچی کا کے ڈی این اے ماں باپ سے ملتے ہیں یعنی وہ انہی کی بچی ہے
میڈیکل سائنس میں ایسا کروروں میں ایک کیس ہوتا ہے اور یہ اس لیئے ہوتا ہے کہ ماں باپ میں سے کسی کا دادا پردادا سفید ہوتا ہے
سائنس جس کو آج ثابت کر رہی ہے ہمارے نبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے چودہ سو سال پہلے اس کا ذکر فرمایا دیا تھا
ایک دیہاتی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا
اور کہنے لگا میری عورت سے ایک سیاہ بچہ ہوا ہے جبکہ ہمارے پورے خاندان میں سے کوئی بھی کالا نہیں ہے
سیدِ عالم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا
تمہارے پاس کس رنگ کے اونٹ ہیں
عرض کی
سرخ رنگ کے ہیں
فرمایا
ان میں سیاہ اونٹ ہیں ؟
عرض کی
نہیں
فرمایا
مٹیالے رنگ کے اونٹ ہیں ؟
عرض کی
جی ہاں
فرمایا
سرخ اونٹوں میں سے مٹیالے کہاں سے آگئے ؟
عرض انہوں نے اوپر سے رگ کھنچی ہوگی یعنی اوپر کی نسل میں کوئی مٹیالہ ہوگا
فرمایا تو تیرے بیٹے نے بھی اوپر کا اثر لیا ہوگا
یعنی تیرے دادا پردادا میں کو سیاہ ہوگا
جس کو سائنس آج ثابت کرے سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم اسکو چودہ سو سال پہلے بیان کر چکے ہیں
ہماری عقل میں آئے یا نہ آئے احادیث کے معانی پر ایمان لانا وہ بھی بغیر حیل و حجت کے یہی خالص ایمان ہے
اللہ رب العزت ہمارا ایمان سلامت رکھے
نظامِ قدرت کے عجائبات میں سے ہے کہ دو رنگ مل تیسرا رنگ بناتے ہیں
دو طبیعتیں مل کر نئی نظام بناتی ہیں
دو ذہن مل کر نئی دنیا بناتے ہیں
دو رائے مل کر مضبوط نظام تشکیل دیتے ہیں
دو دل مل کر نیا جہان بناتے ہیں
اور عجیب حقیقت ہے کہ دو متضاد اشیاء مل کر حسین و لطیف شے پیدا کرتے ہیں
فسبحن اللہ العظیم و بحمدہ
✍️ #سیدمہتاب_عالم

