زید بن ارقم کی خوش بختی

یادِ_حضور 9

فعرك أذني وضحك في وجهي فما كان يسرني أن لي بها الخلد في الدنيا

حضور پاک نے میرا کان مسلا {مروڑا} اور میرے سامنے مسکرائے تو یہ عمل مجھے اتنا بھایا کہ مجھے اتنی خوشی ہوئی کہ اس کے بدلے مجھے دنیا میں جنت مل جاتی تو اتنی خوشی نہ ہوتی
یعنی جنت سے زیادہ اس مبارک عمل سے خوشی ہوئی

{زید بن ارقم}

یہ پریشان تھے تو حضور سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا کان مسلا اور مسکراہٹ سے دل کا غم مٹا دیا

لو وہ آئے مسکراتے ہم اسیروں کی طرف
خرمنِ عِصیاں پر اب بجلی گراتے جائیں گے
اور
جب آ گئی ہیں جوشِ رحمت پہ ان کی آنکھیں
جلتے بجھا دیئے ہیں روتے ہنسا دیئے ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top