روبوٹ امام

ردِ_سائنسِ_جدیدہ 10

دو ہزار پندرہ میں عالمِ اسلام پہ پنجے جماتا نیا فتنہ تھا
یہ ایک روبوٹ خطیب تھا یعنی جعمہ کا خطبہ دینے کے لئیے اس کو لانچ کیا جانا تھا
{ اور یہی احمقانہ سوچ پاکستان میں کرونا کے دوران بھی سنی گئی غامدی جیسے حمقاء کی زبانی کہ مساجد بند کر دو اور آنلائن جماعت کروا لی جائے }
مگر اس کی ایک تصویر وائرل ہوئی اور عوام نے شور مچا دیا جس کی بناء پر دبئی حکومت کو اپنے آقاؤں کی سازش کو کچھ وقت کے لیئے موقوف کرنا پڑا

پہلے پہل تو ہر حکومتی بندہ اس پہ بات کرنے سے گریز کرتا رہا مگر جب عوام کا زور پڑا تو ان کو بھونڈی سی وضاحت دینا پڑی کہ یہ ابن سیناء کی یاد میں اس کا روبوٹ ہے

آپ کو یہ کہیں سے ابن سیناء لگتا ھے
مجھے تو بن لادن لگتا ھے
عرب میں پہلے ہی خطبہ جمعہ سرکاری منظور شدہ ہوتا ھے انہوں نے سوچا کیوں نہ روبوٹ ہی کھڑا کر دیا جائے
عرب میں بدوؤں کو لانے کے لیئے یہودیوں نے صدیوں منصوبہ بندی کی ہے
اور جب ان کے من پسند لوگ آگئے تو کبھی کرونا کے نام پر حرمین شریفین کو بند کر دیا
کبھی عرب شریف میں بت رکھے جانے لگے
کبھی مدینہ منورہ میں سینما کھولے جانے لگے
کبھی جبل احد کہ جس سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم محبت فرماتے ہیں اس مقدس پہاڑ ہی کو ختم کرنے کا ارادہ باندھنے لگے
کبھی ہالووین جیسا شیطانی تہوار عرب میں منانے لگے
اگر یہ بدو اصل عرب ہوتے تو کبھی خانہ خدا کو کرونا میں بند نہ کرتے
کبھی بت نہ رکھے جاتے
کیونکہ اصل عرب غیرت و حمیت کا نچوڑ ہین

امت کے لئیے آنے والے وقت میں عجیب و زبردست فتنے سر اٹھائیں گے
اللہ تعالیٰ ہمیں ہماری اولاد کو ان فتنوں سے بچائے
ہمارا اختلاف ایسی منفی سائنس سے ہے جو اقدار و اخلاق تباہ کرے اور اسلامی روایات سے ٹکرائے یا اسلامی نظریات کے خلاف جائے

سیدمہتاب_عالم ✍️#

Scroll to Top