دِلوں کا تقوی

ذاتی_مطالعہ 92

طبقات الخواص میں علامہ زبیدی نے بیان فرمایا
ابو مدین شعیب العیاشی فقیہ عالم تھے مگر گوشہ نشینی اختیار کی ہوئی تھی
یہ صاحبِ کرامات تھے
جب ان کا انتقال ہوا تو لوگ جنازہ لیکر چلے تو اذان کا وقت تھا اذان شروع ہوگئی
ابو مدین شعیب العیاشی کا وزن اتنا زیادہ ہوگیا کہ لوگوں سے اٹھا کر چلنا ممکن نہ ہوا بلکہ کھڑے ہونا بھی ناممکن ہوگیا
تو انکو مجبورا زمین پر رکھنا پڑا
جب اذان مکمل ہوگئی اور اٹھایا گیا تو بآسانی اٹھا لیا گیا
لوگوں کو بہت تعجب ہوا کہ یہ کیا معاملہ ہے
تو ان کے کسی دوست نے کہا
شیخ ابو مدین کی عادت تھی جب بھی اذان ہوتی تو یہ اپنے قدموں پر کھڑے ہوجاتے تھے اور اذان کا جواب دیتے تھے
اسی عادت کی برکت سے بعد از وفات بھی اذان کا احترام باقی رکھا

اللہ رب العزت قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے

وَ مَنْ یُّعَظِّمْ شَعَآىٕرَ اللّٰهِ فَاِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوْبِ
اور جو اللہ کی نشانیوں کی تعظیم کرے تو یہ دلوں کی پرہیزگاری سے ہے
اور ایسے متقی دلوں کی کرامات زندگی میں اور بعد از وفات بھی دیکھنے کو ملتی ہیں
اللہ رب العزت ہمیں بھی شعائر اللہ کی تعظیم کرنے والا بنائے
ہمیں بھی متقی دل عطاء فرمائے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top