ذاتی_مطالعہ 53
دنیا میں کم ہی قواعد کلی ہوتے ہیں اور یہ کلی قاعدوں میں سے ایک ہے
يشم القلب القلب
دل اپنے جیسے دل کی بو سونگھ لیتا ہے
(مدارج السالکین)
یعنی جن دو لوگوں میں آپ باہم نرمی و ملائمت دیکھیں یقینا ان کے دل کسی نکتے پر متفق ہیں
دوسرا کلی قاعدہ
الطباع سراقة
طبیعتیں چور ہوتی ہیں
(فیض القدیر)
یعنی انسانی طبعیت جس کے پاس بیٹھے اس سے کچھ نہ اثر لازمی لیتی ہے
اس کا احساس نہایت تجربہ کار شخص کو ہوتا ہے
جس شخص کی حدسیات پختہ اور عقل کامل ہو وہ لمحوں میں طبیعتوں کی چوری پکڑ لیتا ہے
بس مذکورہ تحقیق سے معلوم ہوا آپ کے عملی زندگی میں دوست یا سوشل میڈیا پر دوست
وہی ہوتے ہیں جن کے دل کی خوشبو آپ کے دل نے سونگھی
اور آپ دونوں ایک نکتے پر متفق ہو کر دوست بن گئے
اور جب آپ دوست بنے تو غیر ارادی طور پر آپ کی طبعیت اس کے اوصاف اور اس کی طبعیت آپ کے اوصاف چُرا رہی ہے
لہذا ہمیشہ منتخب دوست رکھیں!
✍️ #سیدمہتاب_عالم
