دنیا کا سب سے زیادہ تاخیر والا

ذاتی_مطالعہ 78

جمهرة الأميال میں ابو ھلال العسکری نے ایک محاورہ نقل کیا

أبطأ من فند
فند سے زیادہ دیر کرنے والا
فند مدینہ پاک کا ایک مخنث غلام تھا جو سیدہ عائشہ بنت سعد بنت ابی وقاص کی ملکیت میں تھا
سیدہ عائشہ نے اسے پڑوسیوں کے گھر سے آگ لانے کے لیئے بھیجا
وہ باہر نکلا تو ایک قافلہ مصر کی طرف جا رہا تھا یہ اس میں شامل ہوگیا
اور پورے ایک سال بعد مصر سے مدینہ منورہ واپس آیا
مدینہ آتے ہی پڑوسیوں کے گھر سے آگ لی اور سیدہ عائشہ کے پاس لے آیا
سیدہ عائشہ نے اسے دیکھ کر فرمایا تمہاری جلد بازی کتنی ہی بری ہے

پھر ایک شعر کہا

بعثتك قابساً فلبثت حولاً
متى يأتي غياثك من تغيث
میں نے تجھے انگارہ لینے بھیجا تھا تو ایک سال ٹھہرا رہا جو تجھ سے مدد مانگے تیری مدد کب آئے گی؟
شاید یہ دنیا کا سب سے زیادہ تاخیر سے آنا والا شخص تھا
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top