ذاتی_مطالعہ 8
اللھم كہنا مجمع الدعاء ہے
یعنی دعاؤں کا مجموعہ ہے بعض علماء نے کہا اللھم کے میم میں اللہ رب العزت کے ننانوے نام پوشیدہ ہیں
یعنی جب آپ اللھم کہتے ہیں تو اللہ رب العزت کو اس کے نناوے ناموں سے پکارتے ہیں
اللهم انى اسئلك حسن الخاتمة
( الفوائد العجيبه لابن عابدين )
دعاء سکون ہے قرار ہے , تسلی و یقین ہے
جب بھی پریشان ہوں اللہ رب العالمین کی بارگاہ میں تنہائی میں جا کر ہاتھ اٹھائیں
اور یوں روئیں جیسے بچے روتے ہیں آپ کا مسئلہ حل نہ بھی ہوا تو ایسا چین آئے گا کہ بس اور ° یہی فائدے کی بات ہے ° کہ دعاء ظاہری طور پر قبول نہ ہو مگر چین آ جائے اور قیامت میں اس کا عظیم بدلہ پائیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
