خواتین کے نون کی طاقت

المزاح_و_الظرافت 9

فعل مضارع خود مختار فعل ہوتا ہے
اس پر رفع , نصب ,جزم ہر قسم کا اعراب آ جاتا ہے
مثلا یَضرِبُ لم یضرب٘ لن یضربَ
مگر جب اس کے آخر میں نونِ نسوہ(خواتین کا نون) آ جائے تو یہ مبنی بر سکون ہوتا ہے
مثلا یضرب٘نَ اور تضرب٘نَ
پھر اس سے پہلے حروفِ نواصب آئیں یا جوازم خاتون کا نون اسے بدلنے نہیں دیتا
یعنی خواتین کے نون میں اتنی طاقت ہے کہ جو کبھی مرفوع ہوتا تھا کبھی منصوب کبھی مجزوم اس اچھلنے کودنے والے کو ساکن کر کے رکھ دیا
اسی پر اھلِ عرب کہتے ہیں
زَوّجوه يعقل
اس کی شادی کر دو عقل مند ہو جائے گا
اس میں ایک نفیس معنی ہے کہ یعقل عقل سے نکلا عقل کا معنی بندھنا ہے
یعنی شادی کر دو خود ہی بندھ جائے گا جیسے فعلِ مضارع نون نسوہ سے بندھ کر ساکن ہو جاتا ہے
ویسے یہ حقیقت بھی ہے شادی کے بعد بڑے بڑے سورما جی جی, ٹھیک ہے، جی جی کرتا ہوں کی صدائیں لگاتے نظر آتے ہیں

✍️ #سیدمہتاب_عالم ۔

Scroll to Top