طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 69
ہر ایک ڈرائورنگ سیٹ پر بیٹھنے کی کوشش کرتا ہے جبکہ ڈرائیور ایک ہی ہوتا ہے
یہ خرابی ہے
ہر ایک امامت کے مصلی پر کھڑا ہونا چاہتا ہے جبکہ امام ایک ہی ہوتا ہے
یہ خرابی ہے
ہر ایک سربراہ بننا چاہتا ہے جبکہ سربراہ ایک ہی ہوتا ہے
یہ خرابی ہے
ہر ایک قائدِ ملت و مفتی اعظم بننا چاہتا ہے
ہر ایک حق پر ہے
ہر ایک سب سے بڑا عالم
ہر ایک اصلاح کرنے والا ہے
کوئی ایک خود کو اصلاح کے قابل نہیں سمجھتا
یہ خرابی ہے
یہ بہتر نہیں کہ آپ سکون سے بھیڑ میں بلا حساب جنت کا داخلہ مل جائے یا یہ بہتر ہے آپ سے سخت حساب ہو اس کے بعد فیصلہ کیا جائے؟
ولہذا شر کا سر بننے کی بجائے خیر کی دم بن جائیں
شر کا سر سب سے پہلے کچلا جاتا ہے اور خیر کی دم بھی سلامت رہتی ہے
اس پر فتن دور میں زبان و قلم کو سب سے زیادہ قابو کرنے کی حاجت ہے
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے ایک سے سوال ہوتا وہ جواب نہ دیتا وہی سوال ستر اصحابِ پاک سے گزر کر واپس پہلے کے پاس آجاتا تھا
کیا ان کو مسئلہ بتانے کے ثواب کا نہیں پتا تھا؟
کیا وہ ثواب کے طالب ہم سے زیادہ نہ تھے؟
مسائل بتائیں مسائل پیدا نہ کریں
اگر آپ مُصِیب بھی ہیں تو مصیبت کھڑی نہ کریں
فیسبک یا وٹس ایپ [سوشل میڈیا وغیرہ] پر کسی کے خلاف پوسٹ تحریر یا ویڈیو نہ آپ کو فائدہ دے گی نہ اسے نقصان بلکہ اسے تو مشہور کرے گی یہ صرف و صرف اسلام کو نقصان دے گی
اتحاد کی فضاء متزلزل کر دے گی
تمہاری بندھی ہوا اکھاڑ دے گی
والله العظیم سوشل میڈیا پر اختلافی ابحاث سے ہزار گنا افضل و اعلی علم حاصل کرنا ہے مطالعہ کرنا ہے
علم آئے گا تو امن لائے گا
علم آئے گا تو سرداری لائے گا
علم آئے گا تو دنیا و محشر و جنت میں قیادت لائے گا
✍️ #سیدمہتاب_عالم
