خاندانِ رسول کی برکات

آلِ_رسول_محبوبِ_رسول 39

امام شھاب الدین الزھری فرماتے ہیں
میں شدید بیمار ہوا حتی کہ موت کے قریب پہنچ گیا
مجھے اس بے سروسامانی میں علی بن حسین امام زین العابدین کے سوا کوئی نظر نہ آیا جن کا میں وسیلہ اختیار کر سکوں
میں امام زین العابدین کی بارگاہ میں حاضر ہوا ، دعاء کی غرض کی
امام نے فرمایا
تم کیا پسند کرتے ہو ؟
میں دعاء کروں تم آمین کہو ؟
میں نے عرض کیا آپ کا دعاء کرنا افضل ہے اور آپ کی دعاء پر میں آمین کہوں
امام زین العابدین نے ہاتھ اٹھائے اور یوں دعاء کی

اللهم إن ابن شهاب قد فزع إلي بالوسيلة إليك بآبائي فيما تعلم بالإخلاص من آبائي وأمهاتي إلا جدت عليه بما قد أمل ببركة دعائي واسكب له من الرزق وارفع له من القدر وغيره ما يصيره كهفاً لما علمته من العلم
اے مالک ابن شھاب تیرے پاس میرے آباء کا وسیلہ لیکر حاضر ہوا ہے تو میرے آباء و امہات میں اخلاص دیکھتا ہے اس کے صدقے اس کی مشکلات حل فرما دے میری دعاء کی برکت سے اس پر رزق کے دروازے کھول دے اور اس کی قدر بلند فرما اور اسے علم کا مرجع بنا دے
امام زہری فرماتے ہیں اس دعاء کی برکت سے میں پھر کبھی بیمار نہ ہوا
میں ہمیشہ عیش میں رہا ہوں
اس دعاء کی برکت سے اللہ رب العزت کی بخشش کی زیادہ امید رکھتا ہوں
❗ المستغیثین باالله لامام ابن بشكوال ص ٥٢ ❗
قران کریم میں ہے
یٰنِسَآءَ النَّبِیِّ مَنْ یَّاْتِ مِنْكُنَّ بِفَاحِشَةٍ مُّبَیِّنَةٍ یُّضٰعَفْ لَهَا الْعَذَابُ ضِعْفَیْنِؕ
اے نبی کی بیبیو جو تم میں صریح حیا کے خلاف کوئی جرأت کرے اس پر اوروں سے دُونا عذاب ہوگا
بعض اھلِ نظر نے اس کے تحت فرمایا
خاندانِ رسول کو اگر دوگنا عذاب سے ڈرایا گیا ہے تو ان کے لیئے ثواب بھی دوگنا ہے
ان پر فیوض و برکات کے دریا بھی کثیر بہائے جاتے ہیں
ان پر انوار و تجلیات کی بارشیں بھی زیادہ برستی ہیں
علم و عمل میں ان کو زیادہ حصہ دیا جاتا ہے
الله وحده لا شريك گناہ پر عذاب دوگنا کی وعید سنا رہا ہے تو نیکی پر اجر زیادہ نہ ہونا اس کی شانِ عدالت کے خلاف ہے
یہی وجہ ہے آپ دیکھ لیں روحانی جتنے بھی بڑے سلاسل ہیں خواہ چشتی ہوں یا قادری یا شاذلی ان کے شیخ خاندانِ رسول سے ہیں
ساداتِ کرام کو یہ شرف دیا گیا ہے کہ یہ جلد روحانی مراتب طے کرتے ہیں ان پر فتوح جلد ظاہر ہوتی ہیں
تبھی اکابر علماء ان کی دعائیں لیتے ہیں
شہزادوں و شہزادیوں کے دِلوں میں خوشیاں داخل کریں گے تو شہنشاہِ کون و مکاں نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم ضرور خوش ہوں گے
رمضان المبارک کے مہینے میں خاندانِ رسول کو ضرور یاد رکھیں اور ان کی دعاؤں سے حصہ پائیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top