عشقِ_سیدِ_عالم 69
مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ نے فرمایا
میں نے خواب میں حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی تو عرض گزار ہوا
حضور میرے لیئے استغفار فرما دیجئے
حضور خاموش رہے
میں نے عرض کیا
حضور سفیان بن عینیہ نے بیان کیا وہ کہتے ہیں ہمیں محمد بن ممکدر نے بیان کیا وہ کہتے ہیں ہمیں جابر رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا
أَنَّكَ مَا سُئِلْتَ شَيْئًا قَطُّ فَقُلْتَ لَا
حضور آپ سے کسی بھی شے کا سوال کیا جاتا تو حضور آپ نہ نہیں فرماتے تھے
یہ سن کر حضور مسکرائے اور پھر میرے لیئے دعاء فرمائی
اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ
اے اللہ اسے بخش دے
❗ المعجم الاوسط للطبرانی ص ٣٤١ ❗
حسان الہند کہتے ہیں
ہم بھکاری وہ کریم اُن کا خدا اُن سے فُزُوں
اور نا کہنا نہیں عادت رسول اللہ کی
علماء فرماتے ہیں
سوائے تشہد میں لا کہنے کے حضور نے کبھی کسی کو لا نہیں فرمایا
اُن سے مانگیں وہ دیں گے
وہ کریم ہیں وہ جواد ہیں
وہ خزائنِ خدا کے قاسم ہیں
وہ فرماتے ہیں
اِنَّمَا اَنَا قَاسِمٌ وَاللَّهُ يُعْطِي
میں تو تقسیم کرنے والا ہوں اور الله دینے والا ہے
❗ بخاری شریف ❗
خشک و تر میں
دنیا و عقبیٰ میں جسے جو نعمت ملتی ہے یا ملے گی وہ اسی جناب کی تقسیم سے ملتی ہے ملے گی
یہ شرک نہیں ایمان ہے
وہ خدا کے بندے ہیں اور اُن کے خدا نے اُن کو قاسمِ نِعم بنا دیا ہے
پھر کسی کو کیا تکلیف ؟
حسان الہند فرماتے ہیں
ان کو تَمْلِیک مَلِیْکُ الْمُلْکْ سے
مالکِ عالَم کہا پھر تجھ کو کیا
ان کے نامِ پاک پر دل جان و مال
نَجْدِیا سب تج دیا پھر تجھ کو کیا
وہ خدائی کے مالک ہیں
وہ علوم و فنون تقسیم فرماتے ہیں
وہ صحت و رزق کی تقسیم کے امین ہیں
وہ بعد از خدا مقام و منزلت والے ہیں
کسی کو کیوں حسد ہو ؟
موتوا بغیظکم
سیدمہتاب_عالم# ✍️
