جس کے پاس گھر اور باہر کی یہ دو نعمتیں ہوں

اسلامی_طرزِتربیت 198

° بڑی بلاء °

حضرت سیدنا حکیم لقمان علیه رحمة الرحمن نے اپنے فرزند کو وصیت فرمائی
اے میرے لخت جگر, دنیا میں سب سے پہلے نیک بیوی اور نیک دوست اختیار کرو
جب تم گھر میں داخل ہو تو بیوی سے سکون پاؤ
اور گھر سے نکلو تو دوست سے سکون پاؤ
(ادب النساء للالبیری)
ایسے بندے کی دنیا بھی جنت کا نمونہ بن جاتی ہے
جب گھر میں داخل ہو وہاں بیوی سکون دینے والی ہو نہ ناک بھویں چڑھائے نہ فرمائشوں کا بازار گرم کرے
بلکہ مسکرا کے دیکھے اور شوہر کی دن بھر کی تھکان کا لحاظ کرے
اور جب گھر سے باہر جائے تو کندھے سے کندھا ملانے والا دوست ہو جو کندھے سے کندھا ملا کر دنیا سے کٹ جاتا ہو
ایسا بندہ جلد بوڑھا نہیں ہوگا طویل عمر پائے گا

لطیفہ
امام اعمش بہت بڑے محدث حتی کہ امام اعظم ابو حنیفہ کے استاد ہیں
ان کے شاگرد ان سے حدیث کا سبق لینے ان کے گھر حاضر ہوئے تو دیکھا امام صاحب گھر سے باہر تشریف لا رہے ہیں
جیسے ہی طلباء کو دیکھا
بھاگ کر گھر کے اندر چلے گئے
اور جس تیزی سے گھر کے اندر گئے اس سے زیادہ تیزی سے گھر گھر سے باہر آگئے
طلباء نے اس عجیب فعل کا سبب پوچھا تو فرمایا
جب تمہیں دیکھا تو تم مجھے مکروہ لگے اور جب اندر گیا تو تم سے زیادہ مکروہ شے اندر بیٹھی تھی
(یعنی بیوی)
(سیر اعلام النبلاء)
یہ محض بطور مزاح کیا تھا
محدثین میں سب سے زیادہ مزاح کرنے والے امام اعمش ہیں
ان کے مزاح کے عجیب و غریب واقعات ہیں

وقار کے ساتھ حدودِ شریعت میں مزاح کرنا نفیس طبیعت کی نشانی ہے
گھر والوں اور ماتحتوں کے لیئے جلاد نہیں نرم طبعیت بن جائیں راحت و عزت پائیں گے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top