جانوروں کے کچھ انوکھے اصول

عجائباتِ_عالم 23

انسانوں کے سوا گلہری واحد جانور ہے جو اپنی مادہ کو محبت میں پھول پیش کرتا ہے
پاک ہے وہ ذات جس نے ہر شے کے جوڑے بنائے اور پھر ان میں محبت کے جذبات رکھے اور پھر جذبات پیدا ہونے کے اسباب بنائے
پھر وہ انسان کتنا ہی احمق ہے جو گلہری سے نصیحت حاصل کر کے اپنی زوجہ کو پھول پیش کرنے سے شرمائے
بعض جانور ایسے ہیں جو اپنے ساتھی کے مرنے کے بعد کبھی دوسرا جیون ساتھی نہیں بناتے
بعض جانور ایسے ہیں جن میں طلاق بھی ہوتی ہے
جی ہاں ہم نے اس متعلق ایک مختصر سی تحریر بھی لکھی تھی
بعض جانور ایسے ہیں جو اپنے ساتھی سے کبھی بیوفائی نہیں کرتے
بعض جانور ایسے ہیں جن میں بدکاری کی سزا قتل ہے
بعض جانور دیوث ہیں یعنی اپنی محارم سے جفتی کرتے ہیں
بعض جانور ایک گھر بنا کر اس کی سجا سنوار کر اس کے باہر پھول رکھ کر مادہ کو شادی کا پیغام دیتے ہیں
بعض جانوروں میں ایک ملکہ ہوتی ہے
بعض جانوروں کی مادہ نر کو خوراک تلاش کر لانے پر گلے لگا کر استقبال کرتی ہے

اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا
وما من دابۃ فی الارض ولا طائر یطیر بجناحیہ الا امم امثالکم

زمین میں کوئی جانور نہیں نہ کوئی پرندہ جو اپنے پروں سے اڑتا ہے مگر تمہاری طرح کی امتیں ہی ہیں

جانوروں کے الگ الگ اصول ہیں
ان کی زندگی کے قواعد ہیں
ہمیں بظاہر بے ڈھنگی زندگی نظر آتی ہے مگر نہایت ترتیب کیساتھ جانوروں کی زندگی چلتی ھے

اگر کوئی حکمِ خدا
افلا تتفکرون
پر عمل کرتے ہوئے حیوانات کے نظام کو دیکھے
غیر مسلم ہو تو ایمان لے آئے مومن ہو تو ایمان و یقین میں اعلی درجہ حاصل کر لے گا

✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top