جادو و سائنس کے ملاپ سے پیدا ہوئی سائنس

ردِ_سائنسِ_جدیدہ 9

جتنی تباہی زلزلے سیلاب طوفان اس سال اور پچھلے سال آئے ہیں پہلے کبھی نہیں ہوا
اور جو کچھ آگے ہونا والا ہے وہ تصور سے باہر ہے
زمانہ قیامت کے قریب ہوتے جا رہا ہے انسان کی شرارتیں بڑھتی جا رہی ہیں
اور یہ قرآن نے واضح بیان کیا ہوا ہے مگر بات یہ ہے کہ ہم صرف قرآن نہیں پڑھتے باقی سب پڑھتے ہیں تبھی حقیقت ہم پر آشکار نہیں ہوتی
قرآن کریم میں اللہ رب العزت فرماتا ہے

ظَهَرَ الْفَسَادُ فِی الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ بِمَا كَسَبَتْ اَیْدِی النَّاسِ لِیُذِیْقَهُمْ بَعْضَ الَّذِیْ عَمِلُوْا لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ
خشکی و تری میں فساد لوگوں کے ہاتھوں کی کمائی ہے تاکہ اللہ ان کو ان کے کچھ کاموں کا مزہ دے کہیں وہ باز آجائیں
(سورہ روم آیت 60)
یہاں واضح فرمایا کہ خشکی و تری میں فساد انسانوں کے ہاتھوں کی کمائی ہے
اس کے دو معنی ہو سکتے ہیں
پہلا
تو ان کے گناہوں کی نحوست سے فساد ہے
دوسرا
کہ یہ سائنسی ایجادات کو غلط استعمال کرتے ہیں ٹیکنالوجی کا مس یوز کرتے ہیں تبھی خشکی و تری میں فساد برپا ہوتا ہے
ہارپ سے مصنوعی زلزلے اور خودساختہ بے موسمی بارشوں کا آنا آپ نے نہیں دیکھا؟
غیر فطری طوفانوں کی تباہی نہیں دیکھی؟
مرد کو اعضاء بدل کر عورت بنتے عورت کو مرد بنتے نہیں دیکھا؟
اس کے بعد بھی نادان مسلمان ٹیکنالوجی کی تباہی کا انکار کرتے نظر آتے ہیں
ایک اہم ترین بات یاد رکھیں جدید سائنس صرف سائنس نہیں ہے یہ جادو و سائنس کے ملاپ سے پیدا ہوئی دجالی رکھیل ہے
جو نسلوں کے اخلاق و اقدار حتی ایمان تک چھین لے گی
اور یہیں ہمارا جدید سائنس سے اختلاف ہے کہ جدید سائنس جتنی ترقی کرتی جا رہی اُتنی اخلاق پستی میں گرتی جا رہی ہے
آپ دیکھتے نہیں کہ آئے دن نئی ٹیکنالوجی نئے کرم کرواتی ہے ؟
اور ہمارے نادان مسلمان مسلسل انکار میں مارے جائیں گے کہ او جی ہارپ وغیرہ کچھ نہیں ہے
7 ڈی کا انکار بھی کریں گے؟
روایات میں تو یہ بھی ملتا ہے ایک قوم کو اللہ رب العزت نے انتہائی ترقی کرنے پر ہلاک کر دیا تھا کیونکہ وہ اس کے باوجود اللہ رب العزت پر ایمان نہیں لاتے تھے
اور ادھر قرآن کریم واضح فرما رہا ہے خشکی و تری میں فساد انسانی ہاتھوں کی وجہ سے ہے یہاں بھی بظاہر قرآنی آیت کو ماننے سے انکار پایا جاتا ہے جو لوگ دجالی سائنس کا ہنس انکار کر دیتے ہیں
جاگ جائیں
جادو و شیطانی آمیزش سے مرکب سائنس سے خود بھی اگاہ ہوں اپنے بچوں کو بھی آگاہ کریں
اب جس کے جی میں آئے وہی پائے روشنی
ہم نے تو دل جلا کے سرِ عام رکھ دیا


سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top