تکرار کیسے کریں

طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 153

يَا طَالِبَ الْعِلْمِ اجْتَهِدْ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ
فَإِنَّ الْعِلْمَ لَا يُحْصَلُ إِلَّا بِالْجَهْدِ وَالتَّكْرَارِ
اے طالبِ علم رات و دن محنت کر
کیونکہ علم محنت و تکرار کے بغیر حاصل نہیں ہوتا
علماء نے فرمایا
السبق حرف و التکرار الف
سبق کا ایک حرف ہو تو تکرار ہزار ہزار ہونی چاہئے

تکرار کیا ہے ؟
ایک طالبِ علم سبق تیار کرے اور اپنے دوستوں کو ایسے پڑھائے جیسے استاذ پڑھاتے ہیں
صرفی و نحوی بحث اور حلِ عبارت ترجمہ و تفہیمِ مسئلہ کرے
سامنے والے دوست سوال کریں پھر یہ جواب دے
پھر دوسرا طالبِ علم وہی سبق پڑھائے
جسے سمجھانا آگیا سمجھ لیں وہ سبق سمجھ گیا ہے
بعض اوقات پڑھانے کی برکت سے مشکل عبارت بھی آسان ہو جاتی ہے
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین بھی تکرار کرتے تھے
اصحابِ صفہ تقریباً ستر تھے
گول دائرے میں بیٹھ کر ایک ہستی حدیثِ مبارکہ بیان کرتی سب توجہ سے سنتے پھر دوسرے صاحب بیان کرتے سب سنتے پھر تیسرے بیان کرتے اس طرح تقریباً ستر افراد بیان فرماتے ہوں وہ حدیث پاک ان کے ذہنوں میں پختہ ہو جاتی تھی
مولانا جامی کے بارے آتا ہے کہ ایک بار تکرار کے لیئے کوئی انسان نہیں ملا تو وہ سامنے بکری بٹھا کر تکرار کر رہے تھے
تکرار ضرور کریں
جو تکرار نہیں کرتا گویا وہ قیمتی پرندوں کا دروازہ کھول دیتا ہے وہ فوری اڑ جاتے ہیں
استاذ کا پڑھایا سبق قیمتی پرندے ہیں

تکرار کے فائدے
سبق اچھی طرح سمجھ آ جاتا ہے
تدریس میں مہارت پیدا ہوتی ہے
تحقیق کا ذہن بنتا ہے
اردو شروحات سے نجات ملتی ہے
اگر آپ کو سبق سمجھ نہیں آتا
اگر آپ مضبوط مدرس بننا چاہتے ہیں تو تکرار کو لازم پکڑ لیں
ہر تکرار کرنے والا طالبِ علم جانتا ہے کہ رات کے کسی پہر حلقے میں ہم سبق طلباء کے ساتھ تکرار کرنا دنیا کی لذید ترین اشیاء میں سے ایک ہے
اب وہ دوست نہ رہے
اب وہ وقت نہ رہا

وہ جو آجاتے تھے آنکھوں میں ستارے لے کر
جانے کس دیس گئے خواب ہمارے لے کر
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top