تم کیا تھے کیا ہو گئے ؟

عشاقِ_تاریخِ_اسلام 43

اس تصویر نے لہو کی گردش تیز کر دی
اگر تمہیں یہ تصویر عروس البلاد بغداد کی یاد نہ دلائے
تو اپنی محرومی پر رویا کریں
اگر تمہیں یہ تصویر دمشق و قاہرہ کی خانقاہوں کے دور میں نہ لا کھڑا کرے
تو اپنی بدقسمتی پر غور کریں
اگر تمہیں یہ تصویر اقطاب و ابدال و نجباء و نقباء و رجال الغیب کی طرف مائل نہ کرے
تو سمجھ لو زندگی کا ایک حصہ ضائع کر دیا
اگر تمہیں اس تصویر کا حسن اپنے سحر میں نہ جکڑ سکے تو اپنے قلب و روح کی خشکی پر تھوڑا سا رو لیں
اگر تمہیں گارے مٹی کی سوندھ میں جدیدیت کی شکست نظر نہ آئے تو اپنے آباء و اجداد سے تعلق ٹوٹنے پر کچھ افسوس کر لیں
اس تصور کے حسن و جمال و اوج و کمال کو وہی محسوس کر سکتا ہے
جو اسلامی تاریخ کے اوراق پڑھتا رہا اور راتوں کو خواب و خیالوں میں صدیوں پہلے کے چکر لگاتا رہا
وہی سمجھ سکتا ہے جو کتبِ تاریخ و سیر و تصوف کا مطالعہ نشہ سمجھ کے کرتا رہا

پر آہ

میری محبتوں سے پرے اور لوگ تھے
اسکی کسوٹیوں پہ کھرے اور لوگ تھے

یہ کون لوگ ہیں جو میرے آس پاس ہیں
میں جن کو ڈھونڈھتا ہوں ارے اور لوگ تھے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top