تم نے ملائکہ کے لیئے کچھ نہیں چھوڑا شیطان کے لیئے کیا چھوڑو گے

المزاح_و_الظرافت 38

علمِ نحو کے بانی ابو الاسود الدوئلی اپنے وقت کے سب سے زیادہ کنجوس آدمی تھے
انہوں نے راستے میں اونچی سی بیٹھک بنا رکھی تھی جس پر صرف ایک آدمی بیٹھ سکتا تھا
وہ وہاں کھانے کا طباق رکھتے تھے اور ہر آنے جانے والے کو دعوتِ طعام دیتے تھے
(شاید خود سے کنجوسی کا لقب ہٹانے کے لیئے)
ایک دن اسی طرح طباق رکھ کر بیٹھے تھے ایک انصاری بچہ وہاں سے گزرا
ابو الاسود الدوئلی نے اسے دعوت دی
بچہ آگے بڑھا اور طباق اٹھا کر زمین پر رکھا اور کھانا شروع کر دیا
جب آخری لقمہ کھانے لگا وہ گر گیا
وہ بچہ لقمہ اٹھا کر کہنے لگا
اسے شیطان کے لیئے نہیں چھوڑوں گا
ابو الاسود الدوئلی جل کر کہنے لگے

والله ما تدعها للملائكة المقربين فكيف تدعها للشياطين
خدا کی قسم تم نے ملائکہَ مقربین کے لیئے نہیں چھوڑا تو شیطان کے لیئے کیسے چھوڑ سکتے ہو
پھر پوچھا تمہارا نام کیا ہے
بچہ کہنے لگا لقمان (لقمہ سے بنا بہت لقمے لینے والا )
ابو الاسود الدوئلی کہنے لگے
تمہارے گھر والے سب سے زیادہ علم والے تھی اسی وجہ سے تمہارا نام لقمان رکھا
کیونکہ وہ ان کے سارے لقمے کھا گیا تھا
اس کے بعد ابو الاسود الدوئلی نے یہ کام نہیں کیا

❗جمع الجواھر فی الملح والنوادر للقیروانی ❗

بعض اوقات بچے بڑوں کو ایسا سبق سکھاتے ہیں کہ تاریخ کا حصہ بن جاتا ہے

عیون الاخبار للدینوری میں ہے

فرزدق جو کہ عرب کا مشہور شاعر تھا کہتا ہے
مجھے آج تک سوائے ایک چھوٹے بچے کے کسی نے لاجواب نہیں کیا
ایک بار میں بصرہ کی جامع مسجد میں شعر کہ رہا تھا ایک بچے کو میرے اشعار بہت پسند آ رہے تھے
میں نے اس بچے کو کہا
کیا تمہیں خواہش ہے کہ میں تمہارا باپ ہو جاؤں؟
بچہ کہنے لگا
جہاں تک میرے باپ کی بات ہے تو اس کی کوئی مثال نہیں ہے
ہاں مگر میں یہ چاہتا ہوں
آپ میری مان بن جائیں
فرزدق کہنے لگا
میں نے اس بچے کو کہا
یہ جواب کسی کو نہ بتانا ورنہ عزت کا کباڑہ ہو جائے گا

❗عیون الاخبار للدینوری ❗

کچھ لوگ بہت چالاک بننے کی کوشش کرتے ہیں مگر بری طرح مار کھاتے ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top