تاریخ کی سب سے پہلی تصویر

اسلامی_طرزِتربیت 110

یہ تصویر پہلی تصویر ہے جس میں ایک شخص کیمرے کے سامنے نظر آتا ہے یہ پیرس شہر کی بھی پہلی تصویر ہے
کیمرے کو منظر کو اکٹھا کرنے میں تقریباً 10 منٹ لگے
گلی لوگوں سے بھری ہوئی تھی لیکن تصویر سازی کے دوران لوگ حرکت کر رہے تھے اس لیے وہ تصویر میں نظر نہیں آئے
صرف ایک شخص نظر آیا جو چند منٹ کے لیے رکا تھا
اپنے جوتے پالش کروا رہا تھا مگر تاریخ نے اسے ہمیشہ کے لیے امر کر دیا
ایک دوسرا شخص جو جوتوں کی صفائی کا کام کر رہا تھا وہ بھی تصویر میں نظر آیا
یہ 1839 کی بات ہے

رب العالمین کی بے نیازی ہے کہ دنیا کی سب سے پہلی تصویر میں کوئی امیر کبیر شخص نہیں بلکہ ایک جوتے والا نظر آتا ہے
یہی سبق ہے کہ جب وہ چاہے تو لاکھوں کے مالک کے پیچھے کر کے کسی فقیر کو آگے کر دے
لہذا اس کی رحمت سے امید رکھیں وہ دروازے کھول دے گا
کب کیسے وہ آپ کو زمین سے آسمان پر پہنچا دے اور آپ کی عقل دنگ رہ جائے آپ کو معلوم نہیں
لہذا اسے تسبیح و تحمید سے یاد کرتے رہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top