یادِ_حضور 21
یہ باب عائشہ صدیقہ ہے
رضی الله عنھا
رسول کریم صلی الله علیہ وسلم یہاں سے تشریف لاتے اور مسجد میں داخل ہوتے تھے
کیا ہی پاکیزہ وہ نظریں تھیں جو اس دروازے پر جمی ہوتی تھیں کہ کب دل کا قرار آنکھوں کا نور نظر آئے
صدیاں گزر گئیں دروازے بدل گئے مگر جگہ آج بھی ہے , نگاہیں آج بھی اٹھتی ہیں , مسکین آج بھی دیدار کی طلب لیئے حاضر ہوتے ہیں
لو وہ آئے مسکراتے ہم اسیروں کی طرف
اللھم صل و سلم و بارک علیٰ سیدنا و مولانا محمد کما تحب و ترضی لہ
✍️ سید مہتاب عالم

