اول و آخر ظاہر و باطن حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات بھی ہیں

11 عشقِ_سیدِ_عالم

توحید پر سب سے بڑی دلیل حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے

اعلی حضرت امام اھل سنت امام احمد رضا خان بریلوی نے حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اپنے مشہورِ زمانہ قصیدہ معراج بیان کرتے ہوئے درمیان میں اچانک ثناءِ الہی پر ایک شعر کہ دیا
وہی ہے اوّل وہی ہے آخر وہی ہے باطن وہی ہے ظاہر
اُسی کے جلوے اُسی سے ملنے اُسی سے اُس کی طرف گئے تھے
یعنی اللہ رب العزت ہی اول و آخر ظاہر و باطن ہے
جیسا کہ
قرآن کریم میں ہے
هُوَ الْاَوَّلُ وَ الْاٰخِرُ وَ الظَّاهِرُ وَ الْبَاطِنُۚ
وہی اول ہے وہی آخر ہے وہی ظاہر ہے وہی باطن ہے
(سورہ حدید)
مگر یہاں بندہ سوچتا ہے نعت میں حمد و ثناء کا شعر کیوں؟
اس کی وجہ یہ تھی کہ امام اشارہ فرمانا چاہتے ہیں
حقیقی اول آخر ظاہر باطن الله وحده لا شریک کی ذات ہے
اور اس کی عطاء اس کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم بھی اول آخر ظاہر باطن ہیں
حدیث مبارکہ میں
جب جبریل علیہ السلام حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کو لے کر آسمان کی طرف بلند ہوئے تو راستے میں ایک مخلوق ملی جس نے حضور جانِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کو یوں سلام کیا
السلام عليك يا أول السلام عليك يا آخر والسلام عليك يا حاشر
آپ پر سلام ہو اے اول آپ پر سلام ہو اے آخر آپ پر سلام ہو اے حاشر
(المختارہ للمقدسی)
دوسری حدیث مبارکہ میں ہے
كنت أول النبيين في الخلق وآخرهم في البعث
میں پیدا ہونے میں سب سے پہلا اور مبعوث ہونے میں سب سے آخری ہوں
(طبرانی)
حضور صلی اللہ علیہ وسلم ظاہر تو ایسے ہیں کہ سراجا منیرا ہیں
ایسے ظاہر کہ بے ان کی پہچان کے بغیر ایمان کا نام و نشان نہیں
اور باطن ایسے کہ اپنے یارِ غار و یارِ مزار صدیق اکبر رضی الله عنہ کو فرما دیا
روایت میں ہے
یا ابا بكر والذي بعثني بالحق لم یعرفنی حقيقة غير ربى
اے ابو بکر مجھے اس ذات پاک کی قسم جس نے مجھے حق کے ساتھ بھیجا میری حقیقت میرے رب کے سوا کوئی نہیں جانتا
(مطالع المسرات)
حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم الله رب العزت کی صفات اول آخر ظاہر باطن کے مظہر اتم ہیں
اللہ رب العزت کی توحید پر سب سے بڑی دلیل حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے
الله رب العالمین کی سب سے محبوب مخلوق حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے
ان کی ذات و صفات کا احاطہ عقولِ انسانی کے بس کی بات نہیں
امام کہتے ہیں
کوئی کیا جانے کہ کیا ہو
عقلِ عالم سے وراء ہو

پھر کہتے ہیں

کمانِ امکاں کے جھوٹے نقطو تم اوّل آخر کے پھیرمیں ہو
محیط کی چال سے تو پوچھو کدھر سے آئے کدھر گئے تھے

حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات و صفات ہر لحاظ سے اعلیٰ و ارفع بلند و بالا ہیں
ایسی عزت و رفعت والی ذات ہے کہ جو ان سے منسوب ہوا وہ بھی معزز و محترم ہوگیا

دامنِ مصطفیٰ سے جو لپٹا یگانہ ہوگیا
جس کے حضور ہوگئے اس کا زمانہ ہوگیا
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top