تعظیم_و_تکریمِ_صحابہ_فرض_ھے 6
میرے ایک عزیز جن کی بیوی ماتمی شیعہ ہے ان کا بیٹا پیدا ہوا تو
انہوں نے مجھے کہا کہ
بچے کو گھٹی آپ نے دینی ہے
میں نے کہا ٹھیک ہے
جب گھٹی دینے لگا تو ایک اچھوتا خیال میرے ذہن میں آیا
کہ بچے کا باپ سنی ماں ماتمی شیعہ ہے اور اس صورت میں بچے پر ماں کا اثر لازمی پڑتا ہے
مگر علماء نے یہ بھی فرمایا کہ گھٹی کا اثر بھی بچے کی زندگی پر پڑتا ہے
تو کیوں نہ بچے کو صدیق و عمر رضی اللہ عنھما کی محبت کی گھٹی دی جائے
تو میں نے بچے کو شہد کی گھٹی ان الفاظ میں دی
بسم اللہ و ببرکة رسول اللہ و بحب الشیخین
اللہ کے نام سے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی برکت سے اور صدیق و عمر رضی اللہ عنھا کی محبت کی گھٹی اس بچے کو دیتا ہوں
یہ الفاظ میرے ذہن میں گونجنے لگے ان شاء اللہ ان کی برکت سے وہ بچہ عاشق صحابہ و اھل بیت بنے گا
میرا یہ معمول ہے جسے گھٹی دوں حب شیخین کی گھٹی دیتا ہوں
آپ بھی یہی معمول بنائیں جب بچے کو گھٹی دیں تو باوضوء ہو کر اور صحابہ و اھل بیت کی محبت کی گھٹی دیں
ان شاء اللہ اس کا اثر ہماری نسلوں میں بہت بہتر نظر آئے گا
✍️ #سیدمہتاب_عالم
