امام شافعی کے گنبد پر کشتی کا کیا معنیٰ ھے

تاریخِ_اسلامی 71

امام اجل, مجتہد بے بدل امام شافعی رحمة الله عليه کے مزار مبارک کے گنبد پر کشتی کا ایک خاص اشارہ ھے
اھلِ مصر دنیا بھر میں سب سے زیادہ حسین, پختہ, بے مثال عمارتیں بنانے کے حوالے سے اعلی و منفرد ہیں
مصری مسلمانوں کے ہاں مخصوص علماء و صلحاء کے مینار یا گنبد پر کشتی بنانے کا رواج قدیم ہے
امام شافعی کا مزار مبارک مصر کے تاریخی شہر قاہرہ میں ہے
امام شافعی کے مزار مبارک کے گنبد پر کشتی بنی ہوئی ہے
اور اس کی تین وجوہات بیان کی جاتی ہیں

اول
صاحبِ مزار کے ولادت کے دن محلے کے بچے کشتی میں دانے وغیرہ ڈالتے ہیں جو کہ پرندے کھا لیتے ہیں

دوم
صاحبِ مزار کی علوم و فنون میں پختگی کی طرف اشارہ ہوتا ہے کہ صاحبِ مزار سمندر میں کشتی کی طرح رہنمائی کرتے ہیں

سوم
°°° امام شافعی کے گنبد پر کشتی کا ایک خاص اشارہ ہے کہ آپ اھلِ بیت سے بہت محبت کرتے ہیں °°°
اور یہ کشتی حدیثِ سفینہ کی طرف اشارہ کرتی ہے
جو کہ مسند بزار اور طبرانی میں موجود ہے
مثل اھل بیتی مثل سفینۃ نوح من رکبھا نجا و من تخلف عنھا غرق
میرے اھلِ بیت کی مثال نوح علیہ السلام کی کشتی کی سی ہے جو اس میں سوار ہوگیا وہ نجات پا گیا اور جو سوار نہ ہوا ہلاک ہوگیا

امام اھل سنت نے فرمایا

اھلِ سنت کا ہے بیڑہ پار اصحابِ رسول
نجم ہیں اور ناؤ ہے عترت رسول اللہ کی

اور امام شافعی کی اھلِ بیت پاک سے محبت ڈھکی چھپی نہیں ہے
آپ منی شریف میں یہ شعر پڑھتے جاتے تھے
ان کان رفضا حب آل محمد
فلیشھد الثقلان انی رافضی
(صلی اللہ علیہ وسلم)
اگر حبِ آل نبی رفض ہے تو جان لو میں رافضی ہوں
جبکہ حبِ آل محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم تو عینِ ایمان ہے
رفض و محبتِ اھلِ بیت متضاد چیزیں ہیں
تو امام شافعی کی اس محبتِ اھلِ بیت کی وجہ سے آپ کے گنبد پر کشتی بنائی گئی کہ آپ اِس کشتی میں سوار ہیں
اھلِ سنت حبِ اھلِ بیت اور تعظیمِ کل صحابہ پر مشتمل ستھرے عقائد کے مجموعے کا نام ہے
بے عتاب و حساب و کتاب عذاب
تا ابد اھل سنت پہ لاکھوں سلام

سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top