الفاظ کی تاثیر

لطائفِ_علمیہ 69

لفظ کا لغوی معنیٰ پھینکنا ہے
کیونکہ بولنے والا جو الفاظ منہ سے نکالتا ہے وہ گویا کہ پھینکتا ہے اسی وجہ سے منہ سے نکلی بات کو لفظ کہتے ہیں
بولنے والے کو لافِظ اور جو بولا گیا اسے ملفوظ کہتے ہیں
آپ کے الفاظ تیر کی طرح دل پر اترتے ہیں
الفاظ کی تاثیر تیر و شمشیر کی تاثیر سے گہری ہوتی ہے

عربی شعر ہے
جراحاتُ السّنانِ لها التئامُ
ولا يُلْتامُ ما جَرَحَ اللسانُ

نیزوں کے زخم بھر جاتے ہیں جبکہ زبان کا جسے زخمی کرے وہ زخم نہیں بھرا جاتا
آپ کے الفاظ کسی کے پیر بھی کاٹ دیتے ہیں اور کسی کو پر بھی لگا دیتے ہیں
پر لگائیں پیر نہ کاٹیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top