ذاتی_مطالعہ 77
سفیان بن عیینہ رضی الله عنہ کی موجودگی میں عبد اللہ بن مبارک سے مسئلہ پوچھا گیا
عبد الله بن مبارک نے فرمایا
إنا نهينا أن نتكلم عند أكابرنا
ہمین اپنے بڑوں کی موجودگی میں کلام کرنے سے منع کیا گیا ہے
(سیر اعلام النبلاء للذھبی)
علوم الحدیث میں ابن صلاح نے فرمایا
جس شہر میں بڑا عالم موجود ہو نوجوان عالم کو وہاں مسائل بتانے سے گریز کرنا چاہے
جب تک علم و علماء کا ایسا ادب تھا تب محدثین و فقہاء کی کثرت تھی
اور اب اکابر کی موجودگی میں بے دید ہو کے شرم اتار کر فتوے دیئے جاتے ہیں
جتنا ادب اتنا علم
شرعی مسائل کے گروپس میں یا نجی و عوامی محافل میں بڑا عالم موجود ہو تو چھوٹے کو مسئلہ بتانا روا نہیں ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
