اختلاف حسنِ کائنات ہے

طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 91

ایک حاملہ عورت کا انتقال ہوگیا اور بچہ اس کے پیٹ میں زندہ تھا اب مسئلہ درپیش آیا کہ کیا کریں

فقہ مالکی کے دو بڑے امام موجود تھے
اشھب بن عبد العزیز اور عبد الرحمن بن القاسم
رحمھما الله
دونوں سے مسئلہ پوچھا گیا
اشھب بن عبد العزیز نے فرمایا
ماں کا پیٹ چیر کر بچہ نکالا جائے اور عبد الرحمن بن القاسم نے فتویٰ دیا کہ بچہ نہ نکالا جائے
لوگوں نے اشھب بن عبد العزیز کے فتویٰ پر عمل کیا بچہ زندہ نکالا گیا
بچہ جوان ہوا تو بہت بڑا عالم بنا
اب وہ جب عبد الرحمن بن القاسم کے پاس جاتا تو کہتا
السلام عليك يا من قتلتني وأحياني الله
سلام ہے آپ پر اے وہ شخص جس نے مجھے قتل کیا اور الله نے زندہ کیا
ابن القاسم بہت بڑے عالم تھے اسے آگے سے جواب دیتے
وعليكم السلام يا من قتلتك السنة وأحيتك البدع
سلام ہو تم پر اے وہ شخص جسے سنت نے قتل کیا اور بدعت نے زندہ کیا

حاملہ عورت فوت ہو جائے بچہ زندہ ہو تو امام عبد الرحمن بن القاسم کے قول سے عدول کر کے امام اشھب بن عبد العزیز کے اصول الترجیح بالمقاصد پر عمل کیا جائے گا

یہی احناف کا موقف ہے
اور یہی جمہور فقہاءِ اسلام نے فرمایا ہے

مگر یہاں یہ سمجھا جائے کہ فقہی مسائل میں ہر مفتی کی رائے اپنا مقام رکھتی ہے
اگرچہ مدمقابل کے نزدیک صریح غلطی پر ہو کیونکہ قرآن و سنت و اقوالِ ائمہ کے ساتھ وہ موقف اختیار کیئے ہوئے ہیں
لہذا طنز کرنا اور مذاق اڑانا متصعب جہال کا طریق ہے

آراء کا اختلاف آپ رنگوں اور ذائقوں کا اختلاف سمجھیں

ذرا تصور کریں

دنیا میں ایک ہی رنگ ہو سفید یا سیاہ یا سرخ تو دنیا کیسی بے رنگ ہو جائے گی

تصور کریں دنیا میں ایک ہی ذائقہ ہو میٹھا یا کھٹا یا کڑوا تو زندگی عذاب بن جائے گی

آراء و افکار کا اختلاف آپ کی دنیا کو رنگین اور آپ کے زندگی کو ذائقے دار بنائے رکھتا ہے

یقین کریں اگر دنیا کا ہر بندہ آپ کی ہر بات ماننا شروع کر دے تو یہ دنیا آپ کو جعلی اور مشینی دنیا لگے گی
زندگی کا حسن و جمال اور دنیا میں رہنے کا ذوق و شوق ختم ہو کے رہ جائے گا
لہذا خود سے اختلاف کرنے والوں کا احترام کریں کیونکہ یہ آپ کی زندگی میں رنگ بھرتے اور آپ کو ذائقہ دار معاشرہ دیتے ہیں
یہی وجہ ہے کہ روایت میں آیا
اختلاف امتی رحمة
میری امت کا اختلاف رحمت ہے
کیونکہ اختلاف سے رنگِ کائنات ہے اختلاف سے حیات کا ادراک ہے
غم کے بغیر خوشی خوشی نہیں لگتی
ہر وقت رات ہو تو دن کا مزہ کسے آئے
ہر وقت دن ہو تو رات کی لطافت کون لے
ہر وقت سردی ہو تو گرمی کی نعمت چھن جائے
ہر وقت گرمی ہو تو سردی جو ترس جائیں گے

الغرض کائنات میں تغیر و تبدل ,اختلاف و امتیاز حسنِ کائنات ہے
مگر شرط ہے اختلاف کو مخالفت نہ بنائیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top