اسلامی_طرزِتربیت 124
کس کی حمایت کریں اور کس کی نہیں
آپ نے کبھی غور کیا کہ
جب کسی اللہ والے کا ذکر ہو تو محفل میں موجود لوگوں کے دلوں میں سکون و قرار اور آپس میں محبت بڑھتی ہے
کیونکہ روایت میں
عند ذکر الصالحین تتنزل الرحمۃ
نیک لوگوں کے ذکر کے وقت رحمتیں نازل ہوتی ہیں
اور اگر سیاست دانوں کا ذکر ہوتا ہے تو ماحول میں تناؤ , بے چینی اور آپس میں نفرت و بغض پیدا ہوتا ہے
کیونکہ بعض علماء نے فرمایا ہے
° فاسق و فاجر کے ذکر کے وقت لعنت برستی ہے °
اللہ والے کا ذکر دل میں کیف و سرور , راحت و نور داخل ہوتا ہے
جبکہ دنیا دار کے ذکر کے وقت بدبو دار دنیا کی نحوست دل پر اثر جماتی ہے
اگر آپ عمران نیازی کے ساتھ محشر میں اٹھنا چاہتے ہیں تو بے جھجک اسکی حمایت کریں اگر زرداری یا نواز شریف یا کسی بھی سیاسی بندے کے ساتھ محشر میں اٹھنے کا حوصلہ ہے تو بے شک حمایت کریں
اور اگر ان سیاست دانوں کے ساتھ اٹھنے کی دعاء مانگتے وقت آپ کا دل ہلکا سا بھی ملامت کرے تو کیوں آپ ایسوں کے لیئے گھر و بازار , سکول و کالج میں جاننے والے مسلمانوں
اور سوشل میڈیا پر انجان مسلمانوں سے لڑتے جھگڑتے ہیں؟؟؟
جن کا ذکر ہی مسلمانوں کو آپس میں لڑواتا اور بغض و کینہ پیدا کرتا ہے ان کی نحوست قیامت میں کیا کیا رنگ لائے گی آپ بخوبی سمجھ سکتے ہیں
یہ منحوس لوگ آپ کا ایمان چھین کر آپ کو سوائے آپسی بغض و عناد کے کچھ نہیں دیں گے
جب ہم سورۃ فاتحہ میں
اھدنا الصراط المستقیم صراط الذین انعمت علیہم
ہمیں سیدھے راہ پر چلا ان کا راستہ جن پر تو کے انعام کیا
پڑھتے ہیں
تو دل میں خیال نیازی , زرداری , نواز , وغیرہ کا آتا ہے یا کبھی بھی ان کا خیال نہیں آیا؟
°°° اگر یہ انعام یافتہ نہیں ہیں تو ان کا ذکر بھی چھوڑیں انکی حمایت بھی چھوڑیں اور ان کے لیئے لڑنا مرنا بھی چھوڑ دیں جو انعام یافتہ ہیں ان کا ذکر کریں انکی حمایت کریں اور ان کے لیئے لڑیں مریں °°°
لیکن کیسی کمبختی ہے کہ ان منحوسوں کی وجہ سے بلکہ ان کے کہنے پر لوگ انعام یافتہ یعنی علماء کرام کے خلاف بولنا شروع ہو گئے ہیں
یہی فتنوں کا دور ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
