عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 77
السجن ليس سياج وأسوار فقط فقد يكون فكرة وقد يكون لحظة زمنية وقد يكون شخص
قید صرف دیواروں اور سلاخوں کا نام نہیں ہے بلکہ قید کبھی فکر کبھی زمانہ اور کبھی کوئی شخص بھی ہوتا ہے
❗ التبريزي ❗
یعنی صرف جسم مقید نہیں ہوتا کبھی انسان کی سوچ بھی قید ہو جاتی ہے
مخصوص دائرے کے باہر انسان سوچ ہی نہیں سکتا
کیونکہ اس کے ذہن کا معیار ایک دائرے میں ہوتا ہے جس سے باہر جا کے سوچنا اس کے بس میں ہی نہیں ہوتا
اسی طرح
کچھ لمحات بھی قید بن جاتے ہیں
حسین لمحات بھی ہوتے ہیں بدترین لمحات بھی کہ انسان حسین وقت کے حصار میں سرشار اور بدترین وقت کی بیڑیوں میں گرفتار رہتا ہے
جیساکہ شاعر نے کہا
ہم آج تک اسی کے تصور میں مست ہیں
مستی کا پڑ گیا ہے کچھ ایسا نشہ مجھے
اور کبھی کوئی شخص انسان کی قید بن جاتا ہے کہ اس انسان کے سوا دنیا ختم ہو جاتی ہے وہ شخص کل کائنات بن جاتا ہے
مگر یاد رکھیں
قید کسی بھی قسم کی ہو بری ہے
فکری قید , زمانی قید , شخصی قید نقصان دہ ہے
اگر آپ کسی قید میں ہیں تو آزادی حاصل کریں
قید صرف شریعت کی اچھی ہے
شریعت کی پابندی ایسی قید ہے جو ہر قسم کی تنگی کے درد کو مٹا دیتی ہے
کیونکہ با شرع مومن جانتا ہے کہ یہ ظاہراً پابندی میرے محبوبِ حقیقی جل جلالہ کی حکمتِ کاملہ کے تحت میرے لیئے بہت مفید ہے
دنیا میں اصل آزاد وہی ہے جو شریعت کی رسی سے بندھا ہوا ہے
اور جو شریعت کی رسی سے آزاد ہوتا ہے وہ پھسلتا ہوا جہنم کے گڑھے میں جا گرتا ہے
سیدمہتاب_عالم# ✍️
