عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 115
امام نفری مقامِ شہود کو بیان فرماتے ہیں
مجھے رب العزت نے فرمایا
خلقتُــك لأظهر لا لتظهر خلقتك لأنظر فيك إلى جمال صنعتى قف بين يدى لأنظر إليك وتنظر إلي لا تقف رغباً ولا رهباً بل حُباً
میں نے تجھے پیدا کیا تاکہ میں تجھ میں ظاہر ہو جاؤں نہ کہ اس لیئے کہ تیری تخلیق ظاہر کی جائے
تجھے اس لیئے پیدا کیا کہ تیرے اندر میں اپنی کاریگری کا حسن دیکھوں
تو میرے سامنے کھڑا ہو جا تاکہ میں تجھے دیکھوں تو مجھے دیکھے
خوف سے نہیں محبت سے کھڑا ہو جا
❗ الامام النفری ❗
انسان رب ذوالجلال کی سب سے خوبصورت اور عزت والی مخلوق ہے یہ تب کہ جب اس میں ملکوتی صفات ہوں
یہ تب کہ جب یہ مظہرِ خدا ہو
یہ تب ہے کہ جب اسے دیکھ کر الله یاد آ جائے
اگر اس میں دل آزاری و غیبت و چغلی و جھوٹ و طعن و بد کلامی ہے تو شیطان ہے مظہرِ رحمن نہیں
آپ غور کریں
آپ میں کیا ہے ؟
حدیثِ مبارکہ میں کچھ کام ایسے بیان ہوئے ہیں جن سے جنت واجب ہو جاتی ہے
کچھ کام کبیرہ گناہ ہیں
آپ یاد کریں جنت واجب کرنے والا کام آخری بار کب کیا تھا ؟
پھر یاد کریں کبیرہ گناہ آخری بار کب کیا تھا ؟
شیطانیت کا پلندہ ہیں یا مظہرِ خدا ہیں ؟
سیدمہتاب_عالم# ✍️
