آپ سات میں سے کونسی قسم میں سے ہیں

علوم_القران 13

آپ نے دو میں سے کونسا سفر کیا ھے

تفسیر بحر مدید میں زیرِ آیت
وَمَا كَانَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ لِيَنۡفِرُوۡا كَآفَّةً‌ ؕ فَلَوۡلَا نَفَرَ مِنۡ كُلِّ فِرۡقَةٍ مِّنۡهُمۡ طَآئِفَةٌ لِّيَـتَفَقَّهُوۡا فِى الدِّيۡنِ وَ لِيُنۡذِرُوۡا قَوۡمَهُمۡ اِذَا رَجَعُوۡۤا اِلَيۡهِمۡ لَعَلَّهُمۡ يَحۡذَرُوۡنَ
مومنوں کے لائق نہیں کہ وہ سب کے سب نکل پڑیں تو کیوں نہ ان میں سے ایک گروہ نکلے تاکہ وہ دین کی سمجھ حاصل کرے اور واپسی پر اپنی قوم کو ڈرائے اس امید پر کہ وہ قوم بچے
امام ابن عجیبہ نے فرمایا
اس آیت میں اشارہ ہے کہ اگر سب کے سب علم حاصل کرنے میں لگ جائیں گے تو مسلمانوں کا نظامِ زندگی معطل ہو کر رہ جائے گا
مسلمانوں کے چند مراتب ہیں
{1} عوام یہ بادشاہ کی رعایا کی طرح ہیں

{2} حدیث پر کام کرنے والے یہ بادشاہ کے خزانے کے محافظوں جیسے ہیں

{3} قرآن پڑھنے پڑھانے والے یہ حساب کھاتہ محفوظ رکھنے والے اور قیمتی مال کے محافظوں جیسے ہیں

{4} فقہاء وکیلوں کی طرح ہیں جو اللہ رب العزت سے احکام بندوں کو پہنچاتے ہیں

{5} علماءِ اصول قائدین اور لشکر کے سپہ سالار جیسے ہیں

{6} اولیاء کرام دروازے کی چوکھاٹ جیسے ہیں

{7} صاحبِ دل و صاحبِ صفاء بادشاہ کے خاص ہمنشینوں جیسے ہیں

کچھ لوگ ارکانِ شریعت کی حفاظت کرتے ہیں
کچھ لوگ احکامِ شریعت نافذ کرتے ہیں
کچھ لوگ مخالفین پر رد کرتے ہیں
کچھ لوگ امر بالمعروف و نھی عن المنکر کرتے ہیں
کچھ لوگ تنہاء ہو کر دل کو اللہ کی بارگاہ میں حاضر رکھتے ہیں
مزید آگے فرمایا
°°° سیاحت و سفر دو قسموں پر مشتمل ہے °°°
اول
احکامِ دین و اساسِ شریعت سیکھنے کے لیئے سفر و سیاحت
{ یعنی ظاہری علوم حاصل کرنے کے لیئے سفر کرنا مدارس و جامعات و استاتذہ کی جانب سفر کرنا }
دوم
بندگی کے آداب و نفس کی ریاضت کے لیئے سفر و سیاحت
{ یعنی اولیاء کرام و مزاراتِ اولیاء و آثارِ اولیاء کی طرف سفر کرنا }
“””اور اس سے مراد دل کا سفر بھی ہے کیونکہ حق تعالیٰ کی طرف سفر قدموں سے نہیں دِلوں سے طے کیا جاتا ہے”””
تو جو مومن احکام کی سیاحت و سفر سے واپس آتا ہے وہ اپنی زبان سے مخلوق کو رب العالمین کی طرف بلاتا ھے
اور جو ادب و ریاضت کی سیاحت سے واپس آتا ھے وہ لوگوں کو اپنے اخلاق و عادات سے ہدایت کرتا ھے اور یہی سیاحت حق کی سیاحت ہے اسی کی برکت ملکوں اور لوگوں میں عام و جاری ہے

آپ مذکورہ افراد میں کونسی قسم میں سے ہیں؟
اپ نے مذکورہ سفر و سیاحت میں سے کونسا سفر کیا ہے؟
یا کونسا سفر کرنا چاہتے ہیں؟
اگر آپ نے دو سفروں میں سے ایک بھی سفر نہیں کیا تو زندہ ہونے پر افسوس کریں


سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top