کامیاب_خواتین 3
عرب جب یہ کہنا چاہتے ہیں
وہ عورت اس مرد کی بیوی ہے اور وہ مرد اس عورت کا شوہر ہے تو کہتے ہیں
زوجه و زوجها
مگر ایک وقت تھا جب اھل عرب حروف پر نقطے نہیں لگاتے تھے
اس وقت وہ اسی جملے کو یوں لکھا کرتے تھے
روحه و روحها
یعنی مرد بیوی کی روح اور بیوی مرد کی روح ھے
یہ حقیقت ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کی روح بلکہ ایک گھر کی روح بلکہ دو خاندانوں کی روح بلکہ ایک معاشرے کی روح ہوتے ہیں
اور اگر ان کی آپس میں نہ بنتی ہو تو پھر ہر ایک کے لئیے بد روح بن جاتے ہیں
آپ غور کریں بیوی کے لیئے بد روح ہیں یا روح
آپ غور کریں شوہر کے لیئے روح ہیں یا بد روح
زوج کا معنی جڑا ہونا ہے اور روح کا معنی رحمت ہے
آپ اپنے ہمسفر سے جڑے ہیں ؟ اس کے لیئے رحمت ہیں ؟
اگر نہیں تو جڑ جائیں رحمت بن جائیں
رشتے انا سے نہیں انا کو فناء کرنے سے قائم رہتے ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
