آپس کی محبتیں بڑھائیں

عشقِ_الہی_مقصدِ_حیات 42

الذى زرعته فى روح كل شخص سينبت

جس شخص کی روح میں جو بھی کاشت کرو گے وہ ایک دن اُگ آئے گا
❗ الرومي ❗
محبت کا بیج ؛ ٹھنڈی چھاؤں , خوشبودار پھول اور میٹھے پھل والا درخت اگائے گا
نفرت کا بیج ؛ زقوم کا درخت پیدا کرے گا
اب تم پر منحصر ہے میٹھا خوشبودار درخت چاہتے ہو یا کڑوا بدبودار پودا چاہتے ہو
مسلمانوں کو باہمی محبت رکھنا واجب ہے
اور محبت کو بڑھانے کے طریقے اختیار کرنا مستحب ہے
حدیثِ مبارکہ میں ہے
تهادوا تحابوا‏
ایک دوسرے کو تحائف دیا کرو محبت بڑھتی ہے
{ الادب المفرد }
خوشبو, عمامہ , لباس , چادر , مٹھائی بوقتِ ضرورت پیسے مسلمان کو تحفے میں دیا کریں
باہمی محبتیں پیدا کر کے ایک متفقہ محبت تک پہنچنا ہی مقصود و مطلوبِ مومنین ہے اور وہ محبتِ حقیقی ہے
سیدمہتاب_عالم# ✍️

Scroll to Top