آلِ_رسول_محبوبِ_رسول 14
امام حسن بصری فرماتے ہیں
قتل مع الحسين ستة عشر رجلا كلهم من أهل بيته ما على وجه الأرض يومئذ لهم شبه
کربلاء میں امام حسین کے ساتھ سترہ مرد ان کے گھر والوں میں سے شہید ہوئے کہ زمین میں اس دن اُن مَردوںجیسا کوئی اور نہیں تھا
❗البدایہ والنہایہ ❗
البدایہ والنہایہ میں ہی ہے امام خیمے کے باہر بچے کو گود میں لیکر کھیل رہے تھے ایک تیر آیا اور بچے سے آر پار ہوگیا
گھر لٹانا جان دینا کوئی تجھ سے سیکھ جائے
جانِ عالم ہو فدا اے خاندانِ اَہل بیت
آہ حسین تو تن من دھن سب قربان کر گئے مگر آج ان کے نام لیوا ان کے نام پر ایصالِ ثواب کی محافل کی بجائے فضول کاموں میں سینگ اڑائے بیٹھے ہیں
تمہارے بچے کا خون کا ایک قطرہ دین کی راہ میں نہ نکلا حسین دریا بہا بیٹھے اور تم ان کی محبت بھلا بیٹھے
دس محرم کو بھی جو فضائل و مناقبِ اھلِ بیت اور شہداء کربلاء کے ایصال ثواب سے ہٹ کر اختلافی پوسٹیں کر رہا ہے وہ شمر و خولی و ابن زیاد سے کم ہے؟؟؟
آج کا دن تو کم از کم سوشل میڈیا کے شیطان سے دور رہ کر شہداء کربلاء کو ایصالِ ثواب کر لیتے مگر بات اصل میں یہ ہے وہ تب کے یزیدی تھے یہ اب کے یزیدی ہیں
سنی ہو کر مناقب و ایصال ثواب کی جگہ اختلافی پوسٹیں کرنا یزیدیت ہے!
ایک نئی بیماری بھی پیدا ہوگئی ہے
کہ آپ کو کوئی نہیں بتائے گا کربلاء میں ابو بکر و عمر نام کے اھلِ بیت بھی شامل تھے
ارے بدبخت تو بتا دے
مکمل ان نفوس مطہرہ کی سیرت بیان کر دے نا
یہ کیا بیغرتی ہے آگ لگا کر فرار ہوجاتے ہو
سترہ خاندانِ نبوت کے جوان شہید ہوئے تم ان کی سیرت پر لکھو بیان کرو
نہ کہ کاپی پیسٹ پوسٹ شیئر کر کے شر کا سامان کرو
اگر رافضی بیان نہیں کر رہے تو تم بیان کرو مگر کرو تو سہی
یہی تو مسئلہ ہے روافض پر اعتراض ہے تو تم کیوں چھپائے بیٹھے ہو مطالعہ کرو اور ان سترہ اھلِ بیت کی سوانح حیات بیان کرو
علی اکبر اٹھارہ سال کے تھے تو اٹھارہ سال تک ان کی زندگی کے حالات سنیوں نے کیوں بیان نہیں کیئے؟
شر نہ کریں ذکرِ خیر کریں
روافض کی طرز پر نہیں اھلِ سنت کے انداز پر سہی بیان تو کریں
ان سترہ کے نام و کام و حالاتِ زندگی صدیوں سے کیوں چھپا رہے ہیں؟
آپ کوشش کریں جمع کریں
واقعہ کربلاء روافض کی طرز پر نہ کریں سنیوں کے انداز پر تو کریں
بات تو یہ ہے
کریں تو سہی!
یہ کیسی محبتِ اھلِ بیت ہے کچھ سالوں تک ماہِ محرم میں اھلِ سنت کی مساجد میں فضائل و مناقبِ اھلِ بیت بیان ہوتے تھے محافل منعقد ہوتی تھیں مگر اب سکوت طاری ہے
یہ محبتِ اھلِ بیت ہے؟
صدیوں سے سنیوں کا معمول رہا ہے اس مبارک عمل کو چند ناصبیت زدہ لوگوں کی وجہ سے لوگوں کے طعنوں سے رافضی کی ٹھپہ نہ لگ جائے اس ڈر سے چھوڑ دینا حماقت ہے
اسلاف کا معمول اپنائیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
